|
|
|
تاریخ اشاعت:۔08-03-2010 |
|
زیادتی کا نشانہ بننے والے جانوروں کو
وکلاءفراہم کرنے کیلئے ریفرنڈ م |
سوئٹزرلینڈ
میں اتوار کو ایک انوکھا ریفرنڈم ہوا جس میں عوام یہ فیصلہ دیں گے کہ
ملک میں زیادتی کا نشانہ بننے والے جانوروں کو وکلاءفراہم کئے جانے
چاہئیں یا نہیں۔ جرمن نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق زیوریخ میں
جانوروں کو یہ سہولت 1992ءسے ہی حاصل ہے۔ تاہم آج کے ریفرنڈم میں عوام
کی آواز ’ہاں‘ رہی تو ملک کی دیگر 25 ’مِنی اسٹیٹس‘ میں بھی یہ قانون
رائج ہو جائے گا۔ ماحولیاتی تنظیمیں اور ملک میں گرین اور سوشلٹس
پارٹیاں اس ریفرنڈم کی حمایت کر رہی ہیں۔ تاہم سوئس حکومت، پارلیمان،
اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سوئس پیپلز پارٹی اس کے خلاف ہے۔
|
|
تاریخ اشاعت:۔03-03-2010 |
|
شادی والے
دن بچے کی پیدائش
|
ایک
عورت اپنی شادی کے دن میٹرنٹی ہوم پہنچا دی گئی جہاں اس نے اپنے بیٹے
کو جنم دیا۔ عورت جیمی فلپس کا کہنا ہے کہ وہ بچے کو سات مارچ سے پہلے
توقع نہیں کر رہی تھی۔ تاہم ٹولیڈو میں منعقد ہونے والی اس کی شادی کی
تقریب میں جب اس کی طبیعت زیادہ خراب ہونے لگی تو اسے سلوانیا ہسپتال
پہنچا دیا گیا۔ بچے کے باپ مارک فلپس کا کہنا ہے کہ جب اس نے شادی کا
انتظام کرنے کا سوچا تھا تو اس کا خیال نہیں تھا کہ بچہ اتنا پہلے پیدا
ہو جائے گا۔ جیمی اور مارک کے والدین کا خیال ہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک
ٹھیک کرنا چاہتے تھے اس لئے ان کو شادی میں اتنی جلدی کرنا پڑی۔ جیمی
اور مارک نے بچے کا نام ٹووا تجویز کیا ہے۔
|
|
تاریخ اشاعت:۔25-02-2010 |
|
چور شراب
خانے کے آتش دان میں پھنس گیا
|
برازیل
میں ایک چور بھاگنے کی کوشش میں چمنی میں پھنس گیا۔ انیس سالہ نوجوان
ہوٹل کی چمنی سے باہر نکلنے کو کوشش کررہا تھا کہ چمنی کے تنگ ہونے کے
باعث باہر نہ نکل سکا ۔ ہوٹل کی مالک نے ہوٹل کی چمنی سے کسی آدمی کے
درد کے چیخنے کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع کردی ، آگ بجھانے والے
عملے کو چور کو باہر نکالنے کیلئے ایک ہزار ڈالر سے بھی قیمتی چمنی کو
توڑنا پڑا۔ |
|
اپنی منگیتر
کے لئے برفانی قلعہ
|
اوہائیو
کے ایک رہائشی ریان نوٹیک نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی باقاعدہ اجازت
مانگنے سے پہلے اس کے لئے برف کی سلیٹوں پر مشتمل ایک قلعہ بنا دیا۔
ریان نوٹیک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو اس طرح پروپوز کرنا
چاہتا تھا جو ہمیشہ کے لئے اس کی خوبصورت یادوں کا خزانہ بن جائے۔ کلیو
لینڈ کے نواحی علاقے پارما میں واقع اس ایک کمرے اور ایک منزل پر مشتمل
قلعے میں ریان نے موم بتیاں روشن کیں اور پھولوں کی پتیاں فرش پر بکھیر
دیں۔ کمرے کی سردی کو ختم کرنے کے لئے ریان نے ایک ہیٹر کا بندوبست بھی
کیا۔ جب اس کی منگیتر کرسٹی لیمبارڈو نے برف کا یہ قلعہ دیکھا تو اس نے
اسے بہت پسند کیا۔ |
|
تاریخ اشاعت:۔15-02-2010 |
|
پیار برائے فروخت |
نائجیریا
کے ایک چرچ نے ہفتے کو اعلان کروایا تھا کہ اگر کوئی تیرہ ڈالر جمع
کروائے گا تو اس کو اس کے مستقبل کے جیون ساتھی سے ملوایا جا سکتا ہے۔
لاگوز کے قریب واقع ہاؤس آف گاڈ فیلوشپ چرچ کے ترجمان نے کہا ہے کہ
لوگوں سے یہ فیس ویلنٹائن ڈے کو منعقدہ چرچ کی تقریبات کے اخرجات پورے
کرنے کے لیے لی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اعلان صرف کنواروں کے
لیے تھا اور پچھلے سال اس طرح کے فنکشن سے کافی اچھے نتائج سامنے آئے
تھے۔ گارڈین اخبار میں چھپنے والے چرچ کے اشتہار میں لکھا تھا کہ اپنے
مسٹر یا مس رائٹ سے ملاقات کر کے نئی زندگی کی ابتدا کریں۔ جلدی کریں۔
ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد آپ کو اپنے جیون ساتھی کو ڈھونڈنے کا موقع نہ
مل سکے۔ فیس تیرہ ڈالر۔ |
|
تاریخ اشاعت:۔11-02-2010 |
|
د وہفتے مسلسل
سونے والی لڑکی |
برطانیہ میں
میں عجیب و غیریب بیماری کا شکار لڑکی جو ایک بار بستر پر محواستراحت
ہونے کے بعد دو ہفتوں
تک نیند سے بیدار نہیں ہوتی ، کو اس کے اہل خانہ اور دوست کہہ کر
پکارتے ہیں۔ بر طانیہ کے ورتھنگ کا ونئی سے تعلق رکھنے والی15 سالہ لو
ئزابال 2008میں فلو کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہو ئی تھی جس کے باعث
وہ اسکول کے امتحا نات ،ڈانس کلاسز حتی کہ اپنی فیملی کے ساتھ گھو منے
پھرنے اور تفر یح سے بھی محر وم رہتی ہے کیونکہ ایک مر تبہ سونے سے لو
ئزاپر دو ہفتے تک نیند کا غلبہ رہتا ہے۔
|
|
تاریخ اشاعت:۔08-02-2010 |
|
چینی جوڑوں کو جنسی چیٹنگ کی اجازت |
|
چین
حکام نے عاشقوں اور شادی شدہ افراد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انٹرنیٹ
اور موبائلز پر پورنوگرافی کے خلاف کریک ڈاؤن میں سیکسی ٹیکسٹ میسیج یا
سیکسی چیٹنگ کرنے والوں کو کوئی سزا یا جرمانہ نہیں کیا جا رہا۔ دو
عدالتی افسران نے اینٹی پورنوگرافی قانون کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
اگر ایک دوست دوسرے کو کوئی سیکسی میسیج لکھتا ہے اور دوسرا اس سے
نقصان نہیں اٹھاتا تو قانون اس پر کوئی پابندی نہیں لگاتا۔ ہاں اگر
دوسرے کو اس سے نقصان پہنچتا ہے تو قانون اس پر پابندی لگاتا ہے اور اس
کو قابل سزا جرم گردانتا ہے۔ |
|
تاریخ اشاعت:۔04-02-2010 |
|
چین کی 9 سالہ لڑکی ما ں بن گئی |
|
چین 9 سالہ طالبہ دنیا کی سب سے کم عمر ماں بن
گئی ہے۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چنگ چن
اسپتال میں ماں بننے والی اس لڑکی کے بیٹے کا
وزن 6 پاؤنڈ ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور
بچہ صحت مند ہیں ۔ ماں بننے والی لڑکی کے اہل
خانہ نے اس سلسلے میں کوئی بھی بات کرنے سے
انکار کردیا ہے؛ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں
نے اس معاملے پر پولیس سے رجوع کرلیا ہے جو اس
بچے کے والد کو تلاش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ
چین میں 14 برس سے کم عمر لڑکی سے ازدواجی
تعلقات قائم کرنا قانوناً جرم ہے، جس کی سخت
ترین سزا دی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بارہ سالہ کم
عمر برطانوی لڑکی نے بچے کو جنم دیا تھا ۔ |
|
|
|
|
|
|
|
 |
 |
 |