اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-jawwab@gmail.com
 

 مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

غذا اچھی طرح نہ چبا کر کھانے سے موٹاپے کا خطرہ

ایسے افراد جو کھانا کھاتے ہوئے تیزی کرتے ہیں اور مناسب طریقے سے غذا کو نہیں چباتے وہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ جو لوگ غذا کو زیادہ چبا کر کھاتے ہیں وہ کم کیلوریز حاصل کر پاتے ہیں جس سے ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ غذا کو 40 بار چبانا چاہیے جو کہ عموما 15 بار چبایا جاتا ہے جس سے 12 فی صد کم کیلوریز حاصل ہوتیں ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی جریدے کلینکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد جو کھانا کھاتے ہوئے تیزی کرتے ہیں اور غذا کو کھاتے ہوئے جلدی نگلنے کی کوشش کرتے ہیں وہ زیادہ کیلوریز لیتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ چین کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں 14 فربا اور 16 اسمارٹ مردوں کے غذا چبانے کا مطالعہ کیا گیا اس میں بلڈ شوگر اور بھوک کو باقاعدگی میں لانے والے ہارمونز کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے موٹاپے اور غذا کو چبانے کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف ہوا۔

مولی ایک صحت بخش اور ذود ہضم سبزی ہے۔ اسے چاہے کھانے میں پکائیں یا بطور سلاد کھائیں اس کے بیش بہا فوائد ہیں۔ مولی خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے۔ اس میں پو ٹاشیم کی وافر مقدار ہونے کی بدولت یہ فشارِ خون کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ مولی جگر کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ یہ ایک ذود ہضم سبزی ہے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں بہت مدد دیتی ہے۔ مولی کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ مولی بال اور ناخن کو مضبوط کرتی ہے۔ مولی کھانے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مولی پھیپڑے کے سرطان سے بھی بچاتی ہے۔

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved