ڈاکٹر محمد ظفراقبال بیور چیف ضلع بھاولنگر

E-mail: zafarhamdard@yahoo.com

   

Email:-jawwab@gmail.com

Tele:-1-514-970-3200

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

تاریخ اشاعت:2011-07-26

بھاولنگر (بیورورپورٹ ) ضلع بھاولنگر کی بجلی کو ساہیوال سے بندش کو ختم کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے جو کہ تین ماہ تک مکمل ہوجائے گا ۔بجلی کی جنریشن ،سپلائی اور ریکوری کا اختیار صوبوں کو منتقل کر نے سے ہی بجلی کے بحران پرقابوپایا جاسکتا ہے ملک بھر میں بجلی جنریشن کی پیداوار میں پی ایس او کو ادائیگی نہ ہونے سے کم ہوئی ہے وگرنہ بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے ،چوہدری عبد الغفور چیئرمین نیشنل کمیشن برائے گورنمنٹ ریفارمز کی بات چیت ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا بجلی کے نظام کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں چیئر مین نے بتایا کہ بجلی کا بحران یوں تو ملک بھر میں جاری ہے مگر بھاولنگر ،فقیروالی ،فورٹ عباس میں ساہیوال سے روزانہ مین لائن کی آٹھ دس گھنٹہ کی بندش نے اس حلقے میں بجلی سے کام کرنے والوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے جس کے لیے وہ تمام تر کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر رواں سال کے آخر تک بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے الیکشن میں سیاست دانوں اور حکمرانوں کے لیے بے شمار مسائل پیدا ہوجائیں گے ۔بجلی کے بحران کی وجہ جنریشن استعداد کی کمی نہیں بلکہ پی ایس او کو ڈیزل ،گیس ، فرنس آئل کی ادائیگی نہ ہونا ہے جو کہ موجودہ ملکی معاشی صورت حال میں نہیں کی جاسکتی ۔صوبوں کو بجلی الگ الگ کرنے کا پریشر تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے بغیر بجلی بحران پرقابو نہیں پایا جاسکتا ،وفاق نے دیگر صوبوں سے اور پنجاب میں متعدد محکموں سے بجلی کی رقم وصول کرنی ہے جس کی ادائیگیاں نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ان کو فقیروالی ،کھچی والا ،فورٹ عباس میں برقی وولٹیج کی شدید کمی کے بارے میں بھی بتایا وولٹیج 120-50 تک رہ گئے ہیں جس کا حل نہ کیا گیا تو اس علاقہ کی معاشی صورت حال خطر ناک ہوجائے گی ۔

تاریخ اشاعت:2011-07-20

بھاولنگر (بیورورپورٹ )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ محمود الحسن ،تحصیل صدر چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ،فورٹ پریس کلب کے حاجی سلیم زاہد اورسینکڑوں کارکنان سمیت بہاولنگر سے فرینڈز میڈیا گروپ رجسٹرڈ کے دفتر قائد اعظم روڈ آئے اس موقع پر انکے ہمراہ استقبال کرنے والے سینکڑوں کارکنان ،مسلم لیگی اراکین ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سعود فاروق چغتائی ،حاجی سلیم زاہد ساتھ تھے ۔تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب سے واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ محمود الحسن کو واپسی پر چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ تحصیل صدر مسلم لیگ (ن)کے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ درجنوں کاروں اور موٹرسائیکل سواروں کا جلوس لے کر بہاولنگر انکے استقبال کے لئے پہنچے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اورواپسی فورٹ عباس جاتے ہوئے حافظ محمود الحسن نے فرینڈز میڈیا گروپ رجسٹرڈ کے دفتر میں پارٹی کارکنان ،شہریوں ،لوکل قیادت اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اورعوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش بارے اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر فرینڈز میڈیا کے صدر ظہیر عباسی ،چیف پیٹرن ملک محمد افضل انجم،نائب صدرچوہدری سیف الرحمن ،لالہ اقبال ،عاصم نذیر خان چوہدری ڈ اکٹر ظفراقبال اصغر علی ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بھی موجودتھے ۔ بعد ازاں ریلی خان ارشد خان اور ریاض قریشی کے گھر بھی گئی ۔
٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ محمود الحسن نے فرینڈز میڈیا گروپ رجسٹرڈ کے دفتر میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یلوکیب سکیم کے تحت 20 ہزار گاڑیاں تقسیم کی جائیں گی اور جنوبی پنجاب کی 31 فیصد آبادی کے لئے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے دیگر منصوبوں کی طرح ییلوکیب سکیم بھی شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہو گی اور الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں گاڑیوں کی تقسیم کے لئے ڈویژن،ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب صوبے سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور رواں مالی سال کے بجٹ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ییلو کیب سکیم حکومت کا ایک ایسا انقلابی اقدام ہے جس سے نہ صرف بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مقامی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی- انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہر ماہ اڑھائی ہزار گاڑیاں قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد میں تقسیم کی جائیں گی ا ور 8 ماہ میں 20 ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ییلوکیب سکیم کے لئے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیمی اہلیت رکھنے والے درخواستیں دے سکیں گے۔ درخواست فارم بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بنک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ کامیاب امیدوار کو گاڑی کے حصول کے وقت 20 فیصد ڈاﺅن پیمنٹ جبکہ باقی قیمت ماہانہ آسان اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔ کامیاب امیدواروں کو بنک آف پنجاب سے انتہائی کم مارک اپ پر قرضوں کے حصول کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے دیگر منصوبوں کی طرح ییلوکیب سکیم کو بھی نہایت شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں اخوت کے نمائندوں کے علاوہ طلباءکو بھی شامل کیا جائے گا۔ پٹواری اور تحصیلدار کا کوائف کی تصدیق کے عمل میں کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ انہوںنے مزیدکہاکہ ییلوکیب سکیم کے تحت 16 ہزار سوزوکی مہران جبکہ 4 ہزار سوزوکی بولان گاڑیاں ہوں گی اورعید کے دوسرے روز سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ملتان‘ ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی سے گاڑیوں کی تقسیم کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ییلو کیب گاڑیوں کے لئے خصوصی نمبر پلیٹ ہو گی جس پر ضلع کا نام درج ہو گا۔ گاڑیوں کے حصول کے لئے مردوخواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

تاریخ اشاعت:2011-07-16

بھاولنگر(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس فقیروالی روڈ کرائم کے خلاف ان ایکشن ،ریلوئے کے برقی پول و تاریں چوری والا تھانہ میں بند ،چوری کر کے سامان لے جاتے موٹر سائیکل و سامان چھوڑ کر بھاگ گئے ۔تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی ارشد چٹھہ نے بتایا کہ گزشتہ رات وہ معمول کے گشت پر تھے کہ ہائی وئے روڈ پر محمد رمضان ولد عبد العزیز ساکن ہارون آباد ریلوئے کے آہنی پول اور تاریں چوری کر رہا تھا جس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے قبضہ سے تین من سے زائد چورہ شدہ سامان برآمد کر کے پولیس تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔اسی طرح رات تین بجے کے قریب ہونڈا موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر رات کے اندھیرے میں فرار ہوگیا جس سے موٹر سائیکل ہونڈا 125 نمبریBNK5299 اور اس کے ساتھ پیٹر انجمن کا سامان ،و دیگر دیگر فیکٹری کے چیزیں برآمد ہوئیں جن کا بعد میں معلوم ہوگیا کہ نواحی گاﺅں175 سیون آر کے کاٹن فیکٹری سے یہ سامان چوری کر کے بھاگ رہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ان کاروائیوں میں پٹرولنگ کے جوانوں ،نصیر احمد ، سجاد الحق ، رضوان صفدر وغیرہ شامل تھے ۔چوکی انچارج نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی بدولت رات کو محفوظ سفر ممکن ہوا ہے اور عرصہ دراز سے کوئی مبینہ بڑی واردات روڈ پر نہیں ہوئی ہے ۔

تاریخ اشاعت:2011-07-11

بھاولنگر (بیورورپورٹ ) افزائش آبادی میں روز افزوں اضافہ تر قی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔غر یب تر قی پزیر ممالک میں اس وقت تقر یبا 80کروڈ سے بھی زائد لوگ بے روزگار ہیں ۔وسائل اور سر مائے کی نامناسب تقسیم نے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے پیدا کر دئیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفیسر بہاولنگر نائلہ محبوب نے عالمی یوم آبادی کے حوالہ سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ تر قی پزیر ممالک میں میں ہر پانچواں شخص صحت کی جد ید سہولتوں سے محروم ہے ایک چوتھائی آبادی کے پاس رہنے کے لئے مناسب رہائش نہیں ہے ایک تہائی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور60فیصد آبادی گند گی کے نکاس کی سہولت سے محروم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں نائلہ محبوب نے کہا کہ آبادی کے بڑھنے کی رفتار میں کمی ،تولیدی صحت کی خدمات میں اضافہ ،عورتوں کی تعلیم اور غربت کے خاتمے جیسے عوامل پائیدار تر قی کے لئے بنیادی اقدام ہیں پاکستان میں آبادی کی خصوصیات اس امر کی نشاند ہی کرتی ہیں کہ پائیدار تر قی کی منزل پانے کے لئے خواتین کی بااختیاری ،وسائل کا موثر استعمال ،موثر فیملی پلاننگ اور چھوٹے کنبے کا فروغ جیسے اقدام اٹھانے ناگزیر ہیں ۔دریں اثناءعالمی یوم آبادی کے حوالہ سے منقعدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفیسر نائلہ محبوب نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 5لاکھ عورتیں حمل اور زچگی کے مسائل کی بناءپر انتقال کر جاتی ہیں برا عظم ایشیاءبالخصوص پاکستان میں حاملہ عورتیں عام طور پر شدید غذائی قلت کا شکار ہو تی ہیں ایک حاملہ عورت کواوسطا 2800حراروں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ وسائل اور علم کی کمی کی وجہ سے 500سے لیکر700تک کم حرارے لیتی ہے اور یہ سب کچھ وسائل کی کمی اور آبادی کی زیادتی کی بدولت رونماءہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک پر برا اثر ڈالتی ہے پاکستان اس مسلہءسے عر صہ دراز سے دوچار ہے ترقی کے حوالے سے جتنی کوششیں کی جاتی ہیں آبادی میں تیز رفتار اضافہ انہیں ناکام بنا دیتا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال تقر یبا 42لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی اور بلند شر ح پیدائش تر قی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور اس وجہ سے پاکستان میں غربت کا چکر ختم نہیں ہوتا اور سنہرے مستقبل کی امیدیں دم توڈتی نظر آتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع بہاولنگر میں منصوبہ بندی کے حوالہ سے 44سنٹرز کام کر رہے جن پر تعینات عملہ عوام کو گھر گھر جاکر بہم سہولیات فراہم کر رہا ہے جبکہ محکمہ پاپو لیشن گا ہے بگاہے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپوں کا بھی اہتمام کرتا رہتا ہے ۔تقر یب میں ڈی سی او بہاولنگر ،ای ڈی او ہیلتھ بہاولنگر ،ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبد الروف سمیت دیگر افسران و معززین علاقہ نے بھی شر کت کی ۔تقر یب میں پاپولیشن ملا زمین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اور بعد ازاں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جسکی قیادت نائلہ محبوب نے کی ۔جبکہ تقر یب میں ڈی سی اوبہاولنگر ،ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبد الروف نے انعامات تقسیم کئے ۔
٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر (بیورورپورٹ ) تحصیل ہارون آباد بھر میںچوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں عوام پریشان۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات گزشتہ شام البغد اد سویٹ ہاﺅ س پر ہوئی جس میںدوکان داراورگاہکوںسے تین مسلح ڈاکوہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جبکہ موبائل کمپنی فرنچائزسے دو لاکھ اور الیکٹرونک کی شاپ کے تالے کھول کر ہزاروں کا سامان لے گئے اسی طرح فقیروالی مین دن دہاڑے پانچ لاکھ کی ڈکیتی ۔ ان واقعات پرمین بازار ہارون آباد کی مرکزی انجمن تاجران کے صدرچوہدری محمد شریف کی زیرقیادت ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں دوکان دار شامل تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر پولیس مخالف نعرے درج تھے ریلی بازار سے ہوتی ہوئی تھانہ سٹی کے سامنے پہنچی ریلی کے شرکاءنے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فی الفور چوری وڈکیتی شدہ مال برآمد کر کے شہر کے امن کو دوبارہ بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔پولیس تھانہ سٹی چور ڈاکوو ¾ں کو پکڑنے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے امید ہے یہ گروہ جلد ہی گرفتار ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت:2011-07-09

بھاولنگر(بیورورپورٹ )معروف سماجی ،سیاسی ،شخصیت سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکیٹر اختر علی لالیکاکو ضلع بھاولنگر میں مسلم لیگ ن کو صدر اور رانا محمود الحسن کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر ضلع بھر کے کارکنان ،عہدہ داران اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی ہے حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے مسلم لیگ ن مزید فعال ہو گی اور اس پسماندہ ترین علاقہ کی پسماندہ اور ابتدائی انسانی ضرورتوں کا فقدان کچھ نہ کچھ کم ضرور ہوگا۔صدر و جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر تحصیل صدر میاں عبد الخالق ایڈووکیٹ ،تحصیل جنرل سیکریٹری چوہدری خلیل احمد ،چاہدری مشتاق احمد ، صاحبزادہ محمود قاسم ، چوہدری حبیب انور سٹی صدر ، محمد اشرف نیازی صدر علماءونگ ،چوہدری غلام مصطفی ،سیٹھ غفران علی،جاوید مجید نے مبارک باد دی ہے اور توقع کی ہے کہ اختر علی کی قیادت میں اس پسماندہ علاقے کے مسائل کے حل کے ساتھ پی ایم ایل این مزید فعال ہو گی اور قوت بن کر ابھرے گی ۔ بھاولنگر(بیورورپورٹ ) معروف نیوز ایجنٹ اور صحافی فرینڈز میڈیا گروپ رجسٹرڈہارون آبادکے چیف پیٹرن ملک محمد افضل کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئیں ان کے انتقال پر فقیروالی کی صحافی برادری ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اللہ کے حضور دعا گو ہے کہ مالک کائنات مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اظہار تعزیت کرنے والوں میں محمد امین نعیم ، ڈاکٹر ظفراقبال ،طارق جاوید ، سہیل عمران ،محمد عمران چوہدری م رانا محمد اسلم ، محمد اسحاق ، ارشد مقبول ،جاوید مجید ،کاشف اسرار چوہدری ،محمد اکرام ، محمداکرم ،خالد مسعود بزمی ، ڈاکٹر عمران ، مدثر امین نعیم ، د یگر شامل ہیں ۔

کی ٹیم ملک محمد افضل کی والدہ کی وفات پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ ربعالمین مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے

 فقیروالی سے ڈاکٹر ظفراقبال کی رپورٹ
قائد اعظم ؒ کے دیرینہ ساتھی اور تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن حاجی محمد دین کے گھر میں دن بارہ بجے گن پوائینٹ پر ساڑھے پانچ لاکھ کی ڈکیتی مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ،ان کا بیٹا چند روز قبل سعودی عرب سے آئے ہوئے محمد منور مغل کی میڈیا سے بات چیت ۔محلہ مہریہ میں موجود گھر میں اہل خانہ تھے کے دن بارہ بجے تین مسلح ڈاکو جن کی عمریں 25 سے35 سال کے قریب تھیں گن پوائنٹ پر سب کو یرغمال بنا لیا اور کہا کہ جو کچھ گھر میں ہے ہم سب جانتے ہیں ۔اہل خانہ سے گیارہ تولے طلائی زیور ،نقدی اور چار موبائل چھین لیے واردات کے بعد انہوں نے کسی کو فون کیا کہ گاڑی لے کر آجاﺅ چنانچہ کچہ ہی دیر دوبارہ فون آیا کہ گھر کے باہر لوگ کھڑے ہیں مگر پھر بھی وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔حاجی محمد دین جو کہ قائد اعظم ؒ کے ساتھی اور تحریک پاکستان کے سرگرم رکن تھے ۔ان کا بیٹا چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا ہے ۔تنظیم مغلیہ فقیروالی نے پولیس تھانہ فقیروالی سے فی الفور ملزمان پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تاریخ اشاعت:2011-07-05

بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر بیوروچیف)ایس ایچ او پولیس تھانہ فقیروالی نے ایک ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان فرحان جنید کے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو مدعیوں کو پوچھے بغیر بھاری رقم کے عوض چھوڑ دیا ،کرپٹ ترین ایس ایچ غلام مرتضیٰ کو فقیروالی میں لگایا گیا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ بھی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنا تھا ،مقتول کے ماں صفیہ حیات ،اور بیوہ کی پر ہجوم پریس کانفرنس ، کسی ملزم کو بے گناہ نہیں کیا رزلٹ کا انتظار ہے ملزمان شخصی ضمانت پر دیے ہیں چوہدری عباس سب انسپکٹر تفتیشی کا موقف ، مزکورہ کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور ہر فورم پر اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی معروف سیاسی مزہبی شخصیت سید انوارلحسن شاہ و دیگر شہریوں کی پریس کانفرنس میں عزم ۔مقتول کی بیوہ اور ماں نے بتایا کہ ان کا بیٹا فرحان جنید جس کی قتل ہونے سے دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی یکم جون 2011 کو علی الصبح اس کی لاش بنگلہ روڈ پر پڑی ملی ،رات کو ان کا دوست محمد علی ہرل دو ساتھیوں کی ساتھ گھر آیا اور مقتول کو ساتھ لے گیا رات کو تین بجے تک مزکورہ دوست اس کے ساتھ تھے اور اس کے بعد صبح اس کی لاش ملی جس کو حادثہ کا رنگ دیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں محمد علی ہرل سمیت چارد یگر ملزموں کو نامزد کیا گیا ۔سابق ایس ایچ او سید عباس شاہ کے ٹرانسفر کے بعد تفتیش کا نقشہ ہی تبدیل ہوگیا اور مختصر وقت میں ایس ایچ او غلام مرتضیٰ نے مدعیوں کا اعتماد میں لیے بغیر ملزمان چھوڑ دیے ۔مقتول کی ماں نے الزام عائد کیا کہ مزکورہ ایس ایچ او کرپٹ ترین افسر ہے اس نے بھاری رقوم کے عوض ان کے ملزمان چھوڑے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مزکورہ ایس ایچ او نے ان سے کہا کہ انہوں نے ملزمان ڈی پی او ،اور آر پی او بھاولپور کے حکم سے چھوڑے ہیں ۔اس موقع پر مقتول کے کزنوں شاہدہ پروین ،ثمرین ناز اور حقیقی بھائیوں محمد عمر اور حمزہ نے بھی کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ۔شہر کی معروف سیاسی سماجی ،مزہبی شخصیت سید انوارلحسن شاہ نے کہا کہ یہ ایس ایچ او تو پنجاب کا کرپٹ ترین افسر ہے اور اعلیٰ حکام نے خربوزوں کی رکھوالی کے لیے گیڈر کو بٹھا دیا ہے ۔اور وہ بر ملا کہتا ہے کہ وہ عطا محمد مانیکا کا خاص آدمی ہے کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔سید انوارلحسن شاہ نے کہا کہ پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور مزہبی ، سیاسی ،سماجی ،سمیت تمام فورمز پر یہ صدائے احتجاج بلند کی جائے گی ۔فی الفور اس کو تبدیل کر کے اس کی جگہ ایماندار افسر لگایا جائے ۔اس سلسلہ میں جب تفتیشی چوہدری محمد عباس سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ قتل معلوم نہ ہو سکنے کی وجہ سے باقی کی میڈیکل رپورٹوں کے آنے تک کوئی کاروائی ممکن نہیں ہے ۔ملزمان کو نہ تو بے گناہ کیا ہے اور نہ مقتول خاندان کے ساتھ کوئی میرٹ سے ہٹ کر نا انصافی کی ہے ۔ملزمان کو میڈیکل کا رزلٹ آنے تک شخصی ضمانت پر دیا گیا ہے ۔

تاریخ اشاعت:2011-07-05

بھاولنگر (بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف نے ممبر سازی مہم شروع کر دی حلقہ پی پی281 میں ایک ہفتہ میں بارہ ہزار سے زائد افراد نے ممبر شب حاصل کی، لگائے گئے فقیروالی کیمپ میں چند گھنٹوں میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے تحریک انصاف کے نظریات سے اتفاق کیا ۔ اس موقع پر تحصیل آگنائزر راﺅ رضوان مکرم ،چوہدری احمد نواز ،عثمان خالد نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کے شعور و آگہی کے لیے یہ کیمپ لگایا گیا ہے لوگ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں لوٹ مار ،کرپشن اور مہنگائی سے پریشان ہو کر عمران خان کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں ۔اس پاکستان کی امید ا ب عمران خان ہی ہے ۔انہوں نے موجودہ حکومت پت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمران عوام سے ووٹ کے ذریعے منتخب ہو کر عوامی مسائل کے حل کے لیے نہیں بلکہ امریکی ایجنڈا جو کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم کرنے کا ہے اس پر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عمل پیرا ہیں ۔ان کی حکمرانیاں ،عیاشیاں تو اب دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہیں ۔ عوام کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور اپنے پاکستان کی بقاءو سلامتی اور استحکام کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اور آنے والے الیکشن میں ایماندار قیادت کو منتخب کریں وگرنہ پاکستان کے موجودہ حالات رہے تو امریکہ ایجنڈا کی تکمیل ہو سکتی ہے ۔عمران خان ہی اس قوم کی امید ہیں انشا ءاللہ وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار ممبر شپ باقی ضلع بھر میں کی جا رہی ہے ۔

تاریخ اشاعت:2011-07-03

  بھاولنگر(بیورو رپورٹ) باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر اٹھارہ سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں118 سکس آر اضافی بستی کے امتیاز احمد جس کی عمر اٹھارہ سال تھی اس کے باپ مشتاق احمد نے کھیت میں کام کرنے کا کہا انکار پر باپ نے ڈانٹ پلائی جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں رسی ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس تھانہ فقیروالی نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔  
 
      Apral May June july August september october November December

 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team