ڈاکٹر محمد ظفراقبال بیور چیف ضلع بھاولنگر

E-mail: zafarhamdard@yahoo.com

   
WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
تاریخ اشاعت:-08-03-2010


بھاول نگر ( ڈاکٹر ظفر بیوروچیف سے )گورنر پنجاب سلیمان تاثیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا عوام کے لئے تحفہ ہے ۔انہوں نے پاکستان کو ۳۷۹۱ کا وہ آئین دیا جسکو آج تمام سیاسی جماعتیں مانتی ہیں۔خود شہید ہوگئے اپنے خاندان کی قربانی دے دی تاکہ پاکستان تا ازل زندہ وجاوید رہے۔ہم نے وفاقی سوچ دی ، آئین کو مسخ کرنے اور شہید بھٹو کو پھانسی دینے والوں کے ساتھ کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی بلوچتان کے لوگوں سے آمروں کی طرف سے ڈھائے گئے مظالم کی معافی مانگی ۔ہم نے ایم کیو ایم کو وزرتیں دیں ،دس سال ڈکٹیٹر ضیاءالحق کی حکو مت رہی ہمارے ۰۸ ہزار کارکن ایک سال کےلئے جیلوں میں رہے ،انہیں کوڑے مارے گئے۔لیکن ہم نے اپنی قائد کے اس مقولے پر عمل کیا کہ بہترین انتقام جمہوریت کا قیام ہے۔آج ہمارا وزیر اعظم فخر سے باہر جاتا ہے تو پاکستان کا نام وقار سے لیا جاتا ہے۔وہ آج گورنمنٹ ہائی سکول فورٹ عباس کے گراﺅ ند پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کاشف نوید پنسوتہ کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔گورنر پنجاب نے عوام کے پر جوش نعروں کے جواب میں کہا آج رﺅف خالد جیل میں ہے تو کیا پرواہ نہیں ہم پیپلز پارٹی والے جب تک گرفتار نہیں ہوتے ہمیں مزہ ہی نہیں آتا مجھے بھی ڈکٹر ضیاءالحق نے شاہی قلعے میں بند کئے رکھا ۔جیلیں ہمارے لئے یونیورسٹیاں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی،بلوچستان پنجاب اور سرحد پورے پاکستان میں موجود ہے دیگر علاقائی پارٹیاں ہیں وہ ہمارا کہیں بھی مقابلہ نہیں کرسکتیں۔میں آپکے جزبے کو دیکھ کر یہ ذمہ داری کے ساتھ کہ رہا ہوںکہ کاشف نوید کو ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔اعجاز الحق کی کوئی سیاست نہیں انکی حیثیت کٹی پتنگ کی طرح ہے۔ہم نے انکم سپورٹ فند قائم کیا ہے جو غریب خواتین میں تقسیم کیا جائیگا۔۰۵ ہزار خاندان اس سے مستفیض ہونگے۔گورنر نے مزید کہا کہ جب دشمنوں نے بے نظیر کو شہید کردیا تو معیشت فلاپ ہوگئی تھی اس موقع پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر پاکستان کو مستحکم کیا۔میری یہاں آمد کا مقصد یہی ہے کہ آپ کاشف نوید کو ووٹ دیں تاکہ آپکا علاقہ خوشحال ہوں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی آپکو سب کچھ دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں برادری کی سیاست نہیں چلیگی۔پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی سیاست کرتی پاکستان کی سیاست کرتی ہے۔کاشف نوید کو ووٹ دینا پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہے جو مستحکم پاکستان کی پہچان ہے۔گورنر پنجاب بے اس موقع پر۰۱ کروڑ کا فنڈ کاشف نوید کےلئے مختص کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد علاقے کی سڑکوں ،بجلی ،پانی اور دیگر سہولتوں کےلئے استعمال کرینگے۔پارلیمانی سیکریٹری ایم پی اے شوکت بسرا نے کمپیرنگ کرتے ہوئے ہم چوہوں کو بگھانے آ ئے ہیں۔پہلے رﺅف خالد اور کاشف نوید کے پیچھے پولیس ہوا کرتی تھی آج پوکیس انکے آگے آگے ہیں۔جلسہ سے سینئر وزیر آبپاشی و بجلی راجہ ریاض نے کہا کہ وہ آج نہروں کی وارہ بندی ختم کرنے اعلان کرتے ہیں۔۰۸ دیہاتوں ہم نے بجلی کے کھمبے اور تاریں پہنچاکر الیکشن کے آغاز کا وعدہ پورا کردیا ہے بجلی کا فتتاح الیکشن کے فوراً بعد کرونگا۔مخالفین کے مقابلے پر پیپلز پارٹی طوفان ہے اعجاز الحق کیا مقابلہ کریگا۔جلسے وفاقی وزیر سردار آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ۔کاشف کو ووٹ دینا بی بی کی روح کو سکون دینا ہے۔اگر پنجاب حکومت بہاولپور میں انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرے تو وفاق حکومت ساتھ دیگی۔راجہ ریاض نے سندھ حکومت سے پانی لیکر نہریں کھلوائیں اور آج تحصیل کے کھیتوں میں ہر طرف ہریالی ہے اس ماحول کو قائم رکھنے کےلئے پیپلز پارتی کے امیدوار کو ووٹ دیںجلسہ میں وقفے وقفے سے شیرِ پنجا ب گورنر پنجاب کے نعرے لگتے رہے۔موصوف گورنر پنجاب نے قبل ازیں اپنے ہیلی کاپٹر سے شہر کا نظارہ کیا اور ہائی سکول کے ہیلی پیڈ پر چاک و چوبند پولیس کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی اس موقع پر پولیس کی طرف سے سخت سیکورٹی کا انتظام تھا ۔جلسہ کے بعد موصوف اپنے وزراءکی ٹیم اور امیدوار کاشف نوید پنسوتہ کے ہمراہ مروٹ میں جلسہ سے خطاب کےلئے روانہ ہوگئے۔ہزاروں لوگوں نے انہیں ہاتھ ہلا کر رخصت کیا۔
٭٭٭٭٭٭
بھاول نگر ( ڈاکٹر ظفر بیوروچیف سے )شوکت ایم پی اے بسرا نے گورنر پنجاب کا استقبال کرتے ہوئے عوام سے کہ آج ہماری خوش قسمتی کہ سونے کی چڑیا ہمارے ہاتھ آگئی ہے جو مانگیں گورنر پنجاب دینگے۔جسکے جواب میں گورنر موصوف نے علاقے کی ترقی اور خوش حالی کےلئے کھچی والہ کےلئے گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج کااعلان کیا۔فورٹ عباس اور کھچی والہ کے گرڈ اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔14چکوک کے مطالبے پر ششماہی نہر فلڈ چینل کو سالانہ کرنے کا اعلان کیا تو لوگ فرطِ مسرت سے دیوانہ وار رقص کرنے لگے۔مختلف چکوک کےلئے گورنر پنجاب نے ۴۱ واٹر سپلائی سکیم کا اعلان کیا تاکہ پینے کا صاف پانی لوگوں کو میسر ا سکے۔صحافیوں کے مطالبے پر نئی بلڈنگ کی بھی منظوری دی۔تحصیل کی ہر یونین کونسلز کےلئے فلٹر پلانٹ کا اعلان کیا۔وزیراعظم کی طرف سے بہاولنگر میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا فوری اعلان کیا۔ساہیوال تا بہاولنگر ڈبل روڈ کی فوری منظوری دی۔علاقے کی طرف سے پانی کے بعد دوسرے مطالبے سوئی گیس کے بارے میں انہوں نے اعلان کیا کہ تین ماہ کے اندر وہ خود اسکا افتتاح کرینگے۔ہر ترقیاتی منصوبے اعلان پر عوام نے جوش وخروش کے ساتھ گورنر پنجاب سدا جیوے اور صدر زرداری زندہ باد کے نعرے لگائے۔جلسہ انتہائی کامیاب رہا ۔اس موقع پر عوام نے برملا پیپلز پارٹی کی تعریف کی اور کہا کہ قیام ِ پاکستان کے بعد پہلی دفعہ کسی پارٹی کے قائد نے اس پسماندہ علاقے کےلئے ترقی کے دروازے کھولے ہیں۔جلسہ گاہ کو پارٹی اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا تھا ۔
 

تاریخ اشاعت:-07-03-2010

 


بھاولنگر ( ڈاکٹر محمد ظفراقبال ) پاکستان بنا ہی قائم ودائم رہنے کے لیے ہے ،کسی دینی ادارے میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی ،ملک میں دہشت گردی کرنے والے سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں ،پاکستان بنانے میں تمام مکتبہ فکر نے اپنا کردار ادا کیا تھا اور اب اس کے استحکام کے لیے بھی سبھی کو اپنا وہی جزبہ دہرانا ہوگا ،صوبائی وزیر اوقاف و مزہبی امور احسان الدین قریشی کی جامعہ قاسم العلوم فقیروالی میں استحکام پاکستان کانفرنس میں اظہار خیال اور مسلم لیگ ن کے وکروں اور میڈیا سے بات چیت ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اس وطن عزیز کی وجہ سے ہیں۔تحریک پاکستان میں جس طرح علماءو مشائخ اور ہر طبقہ ہائے فکر نے اپنا اپنا فعال کردار ادا کیا تھا اب بھی استحکام پاکستان اور اس کے لیے اسی جزبہ کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں عدلیہ میاں نواز شریف اور عوام کی تحریک کے باعث آزاد ہوئی ہے انشاءاللہ اب یہ آزاد ہی رہے گی ۔آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے مشرف کے آمرانہ دور میں صعوبتیں برداشت کرنے والے کارکنوں کو ان کا حق ضرور ملے گا ۔اور لوٹی ہوئی دولت اس ملک میں واپس ضرور لائی جائے گی ۔گریڈ ایک سے پانچ تک ملازمتیں مسلم لیگ ن کے ورکروں کو ترجہی بنیادوں پر دی جائیں گی ۔انہوں نے میاں شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ کسی کا حق نہ مارو اور اپنا حق نہ چھوڑو ۔اس موقع پر بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں اخوت ،محبت ویگانگت کے سنہرے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے اوریہ ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اب بھی آپس میں محبت و اخوت ہی اس کی سا لمیت کا ضامن ہے ۔ اس کانفرنس سے ڈاکٹر ندیم بلو پادری ،شمشاد گل پادری ،پنڈت فرزند شاد و دیگر نے بھی پاکستان کی بقاءاور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ اس ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی جتنی پاسداری کی جاتی ہے اس کی مثال شائد کہیں بھی نہیں ہے ۔اور ہم خواہ کسی مزہب کے ماننے والے ہوں پاکستان کی بقاءاور سلامتی ہمارا مشن ہے ۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں میاں عبد الخالق ایڈووکیٹ تحصیل صدر، شفیق خان ندیم، الحق چوہدری تحصیل صدر مسلم لیگ یوتھ وونگ ،چوہدری اسد ،محمد اجمل مہر ،اخلاق مہر ، چوہدری محمد عاشق ،خالد نوید و دیگر نے شرکت کی ۔
 

 

٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر(بیورورپورٹ) زمین کے تنازعہ پر فقیروالی کے نواحی گاﺅں میں میاں بیوی قتل آٹھ سالہ بیٹا شدید زخمی ،انٹر کی طالبہ بیٹی لاپتہ سفاک قاتل نے میاں بیوی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کر کے لاشیں دبا دیں پولیس اور حساس اداروں کی کوششوں سے لاشیں برآمد ، ملزم مقتول کا حقیقی بھتیجا فہد ولد محمد خالد بیان کیا جارہا ہے قاتل جواں سالہ غائب بچی تانیہ کو بھی ساتھ لے گیا اہل گاﺅں کا خدشہ ،وفاقی وزیر انسانی حقوق سید ممتاز عالم گیلانی نے اس افسوس ناک واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈی پی او بھاولنگر کو فوری بھر پور کاروائی کا کہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فقیروالی کے نواحی گاﺅں 111 سکس آر میں محمد اعظم ولد غضنفر علی میکن کو ایک روز قبل ما ل مویشیوں کے ڈیرے میں قتل کرکے لاش زمین میں گڑھا کھود کر دفن کر دی اور اسی طرح اس کی بیوی پروین بی بی کو بھی قتل کر کے اس کی لاش گندم کے کھیت میں چھپا دی ۔ان وقوعات کے اگلے روز ان کے آٹھ سالہ بچے مہد اعظم کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جس کو نیم مردہ حالت مین ہارون آباد لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوشش سے وہ بچ گیا ۔جب پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ مضروب کے والدین بھی ایک روز سے غائب ہیں تو پولیس تھانہ فقیروالی کے ایس ایچ او فاروق لغاری اور حساس اداروں کے ساتھ مل کر وقوعہ کا جائزہ لیا جس میں دونوں میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہو گئیں ۔اس سلسلہ میں سید ممتاز عالم گیلانی وفاقی وزیر انسانی حقوق نے فقیروالی کے میڈیا نمائیندوں سے بات چیت میں اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈی پی او کو فوری بھر پور کاروائی کا کہا ہے ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پولیس کی بھر پور کاروائی سے قاتل بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔پولیس کی مکمل تفتیش کے بعد اس کے مزید پہلو سامنے آسکیں گے ۔
٭٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر(بیورورپورٹ)ملک میں افراط زر ،اور بجلی بحران پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا ،گزشتہ نو سالوں میںمحض باتیں ہی کی گئی ہیں بجلی نہ بنائی گئی ہمارے حکومت بھر پور طریقہ سے اس ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی مکمل منصوبہ بندی کر چکی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے وفاقی وزیر انسانی حقوق سید ممتاز عالم گیلانی کی میڈیا سے خصوصی بات چیت انہوں نے فورٹ عباس الیکشن مہم کی کمپین کے حوالے سے کہا کہ پی پی کے سرگرم کارکن رﺅف خالد پر بنائے گئے مقدمات سیاسی اور بے بنیاد ہیں اس حلقہ پی پی284 میں پی پی پی کا امیدوار بھر پور اکثریت سے کامیاب ہوگا ۔اسی طرح ہارون آباد میں سینئرصو بائی وزیر راجہ ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کو ان قائم بے بنیاد قائم مقدمات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور گیارہ تاریخ کی پیشی دیکر مبینہ طور پر پی پی کو الیکشن سے آﺅٹ کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے میاں نواز شریف سے توقع کی ہے کہ وہ اس حلقہ میں پی پی کی حمایت کا علان کریں ۔مزید کہا کہ اگر ن لیگ نے ملازمتوں میں حصہ نہ دیا تو حکومت نہیں چلنے دیں گے ۔جنوبی پنجاب پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے پانی کا مسئلہ ترجہی بنیادوں پر حل کریں گے ۔
٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر(بیورورپورٹ)سائیکل اور موٹر سائیکل کے تصادم میں چار بچوں کا مزدور باپ محمد جیل جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 100 سکس آ ر کا محمد جمیل ولد محمد یعقوب سائیکل پر جارہا تھا کہ محمد نوید ولد فرزند علی بھٹی تیز رفتاری کے باعث سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس سے محمد جمیل کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔متوفی کی بیوی کے لاش پر بین ،بوڑھے باپ پر غشی کے دورے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس فقیروالی اور پولیس تھانہ فقیروالی موقع پر پہنچ گئی ۔

 

تاریخ اشاعت:-18-02-2010

بھاول نگر(بیورو چیف سے) ایک روز قبل قتل ہونے والے ڈپٹی سپرنڈنٹ جیل رحیم یار خان چوہدری حبیب اللہ ججہ کو ان کے آبائی گاﺅں 167 سیون آر میں گارڈ آف آنرز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں شاہد سلیم بیگ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ،سپرنڈنٹ جیل بھاولنگر شیخ نعیم ،محسن رفیق سپرنڈنٹ جیل بھاولپور ،سپرنڈنٹ جیل ڈسٹرکٹ جیل ملتان شیخ خالد، شہرام سپرنڈنٹ جیل وہاڑی سمیت سیاسی و سماجی اور پولیس افسروں کی بھاری تعدد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد ان کو آئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس کے دستہ نے سلامی دی اور گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا ۔مرحوم کا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں ۔ابتدائی تعلیم چک ہی کے سرکاری پرائمری سکول میں حاصل کی پھر قریبی گاﺅں کے مڈل سکول میں مڈل کیا فقیروالی کے سرکاری ہائی سکول میں میٹرک کیا اور بقیہ تعلیم کراچی میں حاصل کی ۔مرحوم کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں جن میں سے ایک بہن وفات پاچکی ہے ۔

تاریخ اشاعت:-08-02-2010
بھاولنگر(ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف )مسلم لیگ(ق)کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے وائٹل ہاﺅس ہارون آباد میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ق)چھوڑے کا با ضابطہ حتمی اعلان کر دیا۔اپنی جماعت مسلم لیگ ضیاءشہید گرپ کو فعال کر کے (ق) لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدارت چھوڑ دی ۔اعجاز الحق نے اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے ہمنوا عجیب و غریب سولو فلائٹ پر چلتے ہوئے اپنے ساتھی کھو رہے ہیں ۔مسلم لیگ(ق)سے ہم خیال گروپ،فاروڈ بلاک،شیخ رشید کی عوامی لیگ اور ہماری ضیاءشہید گروپ کی علیحدگی کے بعد اس کا مستقبل اللہ کے سپردہو گا ۔اعجاز الحق نے کہا کہ حلقہ پی پی 284فورٹ عباس کے الیکشن2008 مےں(ق) لیگ کا ٹکٹ میرے پاس تھا لیکن چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے اس علاقہ میں قریبی ساتھیوں نے میری حمائت کی بجائے آزاد امیدوار روف خالد کی حمائت کی بعد ازاں رﺅف خالد پی پی پی میں شامل ہو گیا ۔میری رٹ پر وہ نا ایل ہوا اور اب ضمنی الیکشن میں چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے مجھ سے مشاورت کئے بغیر (ق) لیگ کا ٹکٹ کسی اور کو دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 284سے پی پی پی کے سابق ایم پی اے چوہدری شاہد انجم مسلم لیگ ضیاءکے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔اور امید ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ حلقہ 55میں شیخ رشید کی طرح ہمارے امید وار کی حمائت کر کے اپنا امیدوار دستبردار کرائیں ۔اعجاز الحق نے کہا کہ قومی حالات کی وجہ سے ہم نے مقامی شخصیت کو اس حلقہ میں الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی اتحادی حکومت خطرے میں ہے گورنر پنجاب کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں ۔ملک میں صدر زرداری کو اپنی کرسی بچانے کی فکر پڑی ہے اور ملک میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ملکی حالات کے لئے کوئی سوچتا ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ این آر اوپر سپریم کورٹ کے فیصلہ سمیت نئے ججز کی تقرری کے حوالہ سے حکومت چیف جسٹس کی سفارش پر عمل سے گریز کر کے تصادم کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ وہ مڈٹرم الیکشن کے خواہش مند نہیں لیکن اگر حکومت خود گڑھے کھود کھود کر اس میں گر کر ختم ہو جائے تو مڈ ٹرم الیکشن ہی جمہوریت بچانے کا واحد راستہ رہ جاتے ہیں ۔
تاریخ اشاعت:-08-02-2010
 اظہار تعزیت
بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف سے) ضلع بھر کے سینئر صحافی اور بیوروچیف اردو پاور ڈاٹ کام ڈاکٹر ظفراقبال کے تایا جان اور دو تایا زاد بھائیوں کی وفات پر انجمن صحافیاں کا اظہار تعزیت ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفراقبال کے تایا محمد حسین جوکہ معروف ادیب و شاعرتھے ،ان کے بڑے تایا کے صاحبزادے محمد اکبر مرزا جو کہ سعودی عرب میں حصول روزگار کے لیے گئے تھے ،اور پاکستان سٹیل کے ملازم تایا زاد بھائی مرزا عمر حیات مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تینوں کی اموات چار دنوں میں ہوئی ،انجمن صحافیاں فقیروالی ،محمد امین نعیم ،محمد اسحاق ،ارشد مقبول ،محمد سلیم قادری ،طارق جاوید ،سہیل عمران ،ندیم افضل ،غلام مصطفی تکبیر ،رانا محمد اسلم ،حاجی عبدالقیوم آزادسمیت دیگر نے اظہار تعزیت کیا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمات برداشت کرنے کو ہمت و توفیق عطاءفرمائے ۔
 
تاریخ اشاعت:-03-02-2010

بھاولنگر(ڈاکٹر محمد ظفراقبال بیورچیف ) فقیروالی ،چوری شدہ بکرا تلاش کرتے ہوئے ،اصغر علی ملنگ پلے دار غلہ منڈی فقیروالی اور اس کی اہلیہ پر بہیمانہ تشدد ،رہی سہی کسر پولیس تھانہ فقیروالی نے مضروب اوراس کی اہلیہ پر تشدد سے نکال دی ۔ صدرانجمن پلے داران کی کال پر غلہ منڈی کے پلے داروں کی ہڑتال ،جلوس کی شکل میں مضروب کی داد رسی کے لیے ہسپتال پہنچ گئے مذاکرات ناکام ہونے پر دونوں پارٹیوں کے مابین لاٹھیوں ،گھونسوں ،مکوں کا آزادانہ استعمال ہسپتال میدان کارزار بن گیا پولیس کی بروقت مداخلت پر ،مشتعل ہجوم منتشر ۔تفصیلات کے مطابق ملک پورہ کا ساکن اصغر علی ملنگ پلے دار النور کاٹن انڈسٹریز غلہ منڈی کی مضروب اہلیہ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل ان کا ایک بکرا جو کہ چوری ہوگیا تھا وہ اس کو فقیروالی کی مختلف جگہوں پر تلاش کرتے ہوئے جب پرانا بازار کے قریب شیخ رحمت علی کی بیٹے اصغر علی ،ارشد علی کے بکروں میں شک کی بنیاد پر اپنا بکرا تلاش کر رہے تھے کہ اسی اثناءمیں شیخ اصغر اور ارشد بھی آگئے انہوں نے آتے ہی ایک نہ سنی اوراصغر ملنگ اور اس کی اہلیہ پر تشدد شروع کردیا اور پولیس کو بھی فون کردیا پولیس اہلکاروں نے بھی آتے ہی بغیر تحقیق کے دونوں پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا اصغر ملنگ کی حالت غیر ہونے پر اس کو ہسپتال فقیروالی لایا گیا جب اس کی اطلاع غلہ منڈی پلے داروں کو ہوئی تو صدر پلے داران کی کال پر غلہ منڈی کے پلے داروں نے ہڑتال کر کے جلوس کی شکل میںہسپتال داد رسی کے لیے پہنچ گئے ۔وہاں پر معززین شہر نے اس معاملہ کو سلجھانے کی کوشش میں مذاکرات کا راستہ اپنایا اور پلے داروں کو تھانے جانے سے روکا ،النور کاٹن انڈسٹریز کے مالک نور احمد مہار،لالہ محمد حنیف گجر کاٹن جنرز ،ملک صادق ،ارشد جوئیہ ،اور سید انوارلحسن شاہ ،وغیرہ کے مذاکرات مین یہ بات سامنے آئی کہ شیخ اصغر علی ،ارشد علی اور پولیس نے مبینہ طور اصغر علی ملنگ اور اس کی اہلیہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ہی اصغر علی ملنگ کی حالت غیر ہوئی ہے جس پر پلے دار مشتعل ہو گئے ۔دونوں اطراف سے لاٹھیوں ،گھونسوں ،مکوں وغیرہ کا آزادانہ ا ستعمال ،جس سے ارشد ،اصغر شیخ اور ان کا ساتھی سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔شیخ اصغر ،ارشد نے اپنے موقف میں کہا کہ پلے دار اصغر ملنگ اور اس کی اہلیہ ہمارے گھر سے بکرا چوری کررہے تھے کے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

تاریخ اشاعت:-01-02-2010

 بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر بیورو چیف سے)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری شوکت محمود بسراءایم پی اے کی رہائش گاہ ہارون آباد بسراءہاﺅس میںان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی کی حکومت میں رخنہ ڈالنے کے خواہش مند پنجاب کے عوام کی ترقی کے مخالف ہیں ۔پنجاب میں اتحادی حکومت خوش اسلوبی سے چل رہی ہے ۔بطور قائمقام گورنر آئین کے مطابق صوبائی محتسب کا تقرر کیا اور اس تقرر پر گورنر پنجاب کی باتیں ان کا ذاتی عمل تھا جس پر بیان بازی نہیں گرونگا ۔انہوں نے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان تعلقات کے سوال کے جواب سے بھی واضح گریز کیا اور صرف اتنا ہی کہا کہ آئین کے مطابق ہی چلنے والوں کو قوم پسندیدگی سے نوازتی ہے ۔میں گورنر پنجاب کا عہدہ بطور قائمقام گورنر سنبھالتا ہوںتو اس نشست پر میرا صرف اور صرف مقصد آئین کی پاسداری ہوتا ہے ۔کیونکہ گورنر کا عہدہ سیاسی نہیں ،آئینی ہوتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کبھی قائمقام گورنر کے طور پر ہائی کورٹ کے ججز کی تقرری کی سمری سامنے پیش کی گئی تو اس پر بھی آئین کے مطابق کام کرونگا ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے خود وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپنے معاملہ کی تحقیق کے لئے کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے اور پیشکش کی ہے کہ اگر غلط اور خلاف قانون تعمیر کی ہو تو خود پلازہ گرا دونگا ۔رانا محمد اقبال نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہونے چاہیئں لیکن جماعتی یا غیر جماعتی اس کا فیصلہ پارلیمانی جماعتیں کریں گی ۔اس موقع پر ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالرﺅف،میاں محمد علی لالیکا اور میاں فدا حسین کالوکا بھی موجود تھے جنہوں نے سپیکر کے ہمراہ چوہدری شوکت محمود بسراءایم پی اے کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
 

 

تاریخ اشاعت:-28-01-2010
 انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے
 بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر بیورو چیف سے) موبائل ٹیلی فون ٹاورزکی سیکیورٹی گارڈز رکھنے والی پرائیویٹ کمپنیاں سیکیورٹی گارڈز کا استحصال کرنے لگیں ،غریب سیکیورٹی گارڈ کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر 12گھنٹے کی ڈیوٹی کے عوض صرف 3ہزار روپے تنخواہ دی جارہی ہے۔ انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انجمن عباسیہ کے صدر حاجی محمد اسماعیل عباسی اور انجمن اصلاح معاشرہ پنجاب کے صدر اور معروف سیاسی و سماجی کارکن ملک محمد شفیع جوئیہ حقوق انسانی کے ممبر کاشف مسعود کی پریس بریفنگ۔ انہوں نے بتایا کہ معروف غیر ملکی کمپنی کے موبائل ٹاور ز پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والی اسلام آباد کی سیکیورٹی کمپنی اپنے گارڈ کو صرف 3ہزار ماہانہ تنخواہ ادا کر رہی ہے جبکہ 12گھنٹے نہتے سخت ترین ڈیوٹی لی جارہی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان جناب سید یوسف رضا گیلانی کے حکم کے مطابق پرائیویٹ اداروں میں مزدوروں کی تنخواہ کم از کم 6ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے مگر چراغ تلے اندھیرے کے مترادف انسانی حقوق کے علم بردار وزیر جناب سید ممتاز عالم گیلانی کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے مگر انہوں نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا ۔موبائل فون ٹاور کے احاطہ میں گارڈ روم ،باتھ روم ،نماز کی جگہ اور پینے کے پانی کا انتظام تک نہیں ہے۔سیکیورٹی کمپنی کے منیجر آپریشن جب جی چاہے گارڈ کو نوکری سے فارغ کر کے گھر بھجوادینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے جبکہ ناجائز تنگ کرنا اور 3ہزار روپے کی معمولی رقم میں سے بھی جرمانہ کی مد میں 500سے 1000روپے کاٹ لینا معمول بن چکا ہے۔سیکیورٹی گارڈ کو کوئی بینیفٹ،انشورنس یا دیگر کوئی الاﺅنس ہرگز ادا نہیں کیا جارہا جبکہ سادہ کاغذات پر دستخط لے کر بلیک میل کر کے سخت اور جان توڑ ڈیوٹی لی جاتی ہے۔اگر گارڈ تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کریں تو انہیں ڈیزل چوری یا ڈکیتی کے جھوٹے پرچوں میں ملوث کر کے ذلیل و خوار کیا جاتا رہا ہے اور اب یہ معمول بن چکا ہے۔اسکی واضح مثالیں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ پنجاب میں 235سیکیورٹی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 201کمپنیاں کام کر رہی ہیںجبکہ 34کمپنیوں کے لائسنس ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے منسوخ کئے ہیں ۔ان تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے رجسٹرڈ گارڈز 38ہزار ہیں جن میں 18ہزار سویلین اور20ہزار ریٹائرڈ فوجی ہیں۔تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو 18ہزار اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں مگر اصل صورتحال اسکے قطعی مختلف ہے کیونکہ ان رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے اکثر ٹیکس سے بچنے اور گارڈز کو اولڈ ایج بینیفٹ ،پینشن ،انشورنس یا دیگر پرائیویٹ اداروںکو ملنے والی مراعات سے محروم رکھنے کے لئے ایسے اقدام کر رکھے ہیں۔ حالیہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں مزید سیکیورٹی گارڈوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈز کی بڑی تعداد کو ہائر کیا جارہا ہے اور کلائنٹ سے 10ہزار روپے سے لے کر15ہزار روپے تک وصول کرنے کے باوجود صرف3ہزار دے کر خاموش کروا دیا جاتا ہے۔اسی وجہ سے حال ہی میں کئی غریب سیکیورٹی گارڈز کم تنخواہ کی وجہ سے خودکشی جیسے اقدامات کر چکے ہیں۔سیکیورٹی گارڈ کے لواحقین انجمن عباسیہ کے صدر حاجی محمد اسماعیل عباسی اور انجمن اصلاح معاشرہ پنجاب کے صدر اور معروف سیاسی و سماجی کارکن ملک محمد شفیع جوئیہ نے اپنے مشترکہ مطالبہ میں وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،سید خورشید احمد شاہ فیڈرل منسٹرلیبر و مین پاور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بہاولنگر ضلع سمیت ملک بھر کے تمام پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہ کم از کم 6ہزار ماہانہ مقرر کی جائے انہیں دیگر پرائیویٹ اداروں کی طرح الاﺅنس اور انشورنس دی جائے اورڈسٹرکٹ لیبر افسر کو مانیٹر کرنے کا حکم صادر کیا جائے اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی فراڈ اور غلط سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

 
تاریخ اشاعت:-20-01-2010

بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر بیورو چیف سے) تباہ کن لوڈ شیڈنگ ،پٹرول ،گیس ،بجلی کے بے جا بڑھائی جا رہی قیمتوں اور ویلیو ایڈٹ ٹیکس کے خلاف ضلعی انجمن تاجران کی اپیل پر تحصیل بھر میں مکمل ہڑتال ،دوکانیںاور کاروباری مرکز بند رہے ۔حکومت نے تاجر برادری اور عوام کو زندہ درگور کردیا اور سارا وقت عوام کی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مسائل کے حل میں گزارا ،ضلعی صدر انجمن تاجران حمید صدیقی کی نمائیندہ سے بات چیت ۔ہڑتال کے موقع پر سیکریٹری صدر بازار جاوید مجید ،صدر ہائی وئے حاجی کاظم حسین ،صدر پرانا بازار چوہدری محمد شریف ،جنرل سیکریٹری پرانا بازار ،بنگلہ روڈ ڈاکٹر محمد ظفراقبال نے احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی بدولت اس ملک کا مزدور ،صنعت کار ،تاجر فاقہ کش ہو رہا ہے 15 سے 18 گھنٹے بجلی کی بندش نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔وزیر پانی و بجلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں اس نے قوم سے درجنوں بار جھوٹ بولا اور ڈھٹائی سے بولا اب اس وزیر کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ وہ اس کے قابل نہیں ہے ۔اس کا مزید جھوٹ یہ بد قسمت قوم کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔تاجران نے پٹرول کی آئے روز بڑھائی جانے والی قیمتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اختیار سپریم کورٹ کو دیا جائے تا کہ اوگرا کے ظلم سے اس قوم کو نجات مل سکے ۔انہوں نے ویلیو ایڈٹ ٹیکس کو بھی حکومت کا ظالمانہ فیصلہ قرار دیا کہ پہلے ہی اس قوم کا بچہ بچہ ٹیکس ادا کررہا ہے ، مصنوعات پر عائد شدہ تمام ٹیکس بڑے اداروں کی بجائے صارین پر ڈالا جا رہا ہے ماچس کی ڈبی سے لیکر موبائل فون تک پوری قوم اربوں روپے کے ٹیکس ادا کرتی ہے ،مگر پوری قوم کے یہ ٹیکس حکومتی عیاشیوں اور شہ خرچیوں پر صرف ہو رہے ہیں ۔اس لیے اس ملک پر حکمران آتے ہی بھوکے ہیں جو عوام کو ختم کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔تاجرو نے واضح کیا کہ اگر موجودہ حکومت محض جھوٹ بولنے اور مسائل کو حل کی بجائے آپس کے سیاسی تنازعات میں سارا وقت اور توجہ دینا ہی پالیسی ہے تو خدارا حکومت چھوڑ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
 

 
تاریخ اشاعت:-09-01-2010

بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر بیورو چیف سے)محرم الحرام کے موقع پر سخت فول پروف اور چاک و چوبند ڈیوٹی دینے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر عظیم خان لغاری نے جنا ح ہال ہارون آباد میں پولیس کے جانباز جوانوں ،قومی رضا کاران ،انجمن تاجران،امن کمیٹی اور محکمہ سول ڈیفنس میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق تقریب تقسیم انعامات ان بہادر اور غیور جوانوں کو بہادری اور جانفشانی سے ڈیوٹی دینے پر انکی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی۔اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صدر چوہدری ادریس رفعت ،سرپرست اعلی عبد الحمید قریشی،صدر انجمن صحافیان حاجی محمد اسماعیل عباسی، جنرل سیکریٹری جمیل اختر چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری اور ممبران ،ہیلپ آرگنائزیشن پاکستان کے صدر ظہیر عباسی،احمد جاوید چیمہ تحصیلدار ،حاجی محمد یسین تحصیل ناظم،ٹی ایم او،انجمن تاجران ،امن کمیٹی ممبران ،بین المذاہب کمیٹی،پولیس کے جوان اور قومی رضا کار موجود تھے۔انعامات حاصل کرنے والوں میں ڈیءایس پی خاور زمان لودھی،ایس ایچ او سٹی اکمل بسراءانسپکٹر،ایس ایچ او صدر عباس علی ،ایس ایچ او فقیر والی فاروق احمد لغاری،ایس آئی عبداللہ،ایس آئی مقصود سلیم،ایس آئی محمود احمد،اے ایس آئی مقصود احمد،اے ایس آئی افتخار احمد،اے ایس آئی ریاض احمد ،اے ایس آئی فیاض احمد ،ہیڈ کانسٹیبل امجد علی،ہیڈ کانسٹیبل محمد ضیائ،ہیڈ کانسٹیبل نواب علی،ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید،سی آئی حسن علی،سی آئی شوکت علی،کانسٹیبل عبدالرزاق،کانسٹیبل ذوالفقار ،کانسٹیبل محمد ظفراللہ،کانسٹیبل محمد طارق،کانسٹیبل خالد محمود ،کانسٹیبل غلام مصطفی،کانسٹیبل محمد شفیق،کانسٹیبل محمد اکرم گن مین DSP، اللہ دتہ ڈرائیور DSP،کانسٹیبل وسیم افضل ،کانسٹیبل ظفر اقبال،کانسٹیبل بشیر احمد،کانسٹیبل شبیر احمد ،کانسٹیبل محمد صادق ،کانسٹیبل گلزار احمد،کانسٹیبل افتخار احمد،کانسٹیبل ،کانسٹیبل محمد انور،کانسٹیبل افخار احمد،کانسٹیبل محمد انور،کانسٹیبل محمد ریاض،کانسٹیبل قمر الحق،کانسٹیبل غلام مصطفی،کانسٹیبل ظل رحمان،کانسٹیبل نور احمد،کانسٹیبل پرویز اختر،کانسٹیبل ظفر اقبال،سی آئی ظفر قبال،ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق ٹریفک،صدر انجمن تاجران شیخ محمد رشید ،ممبر امن کمیٹی سید احمد کمال شاہ،صدر انجمن حسینیہ نور العینیہ چوہدری منیر احمد ،اہل بیت مدثر عباس نقوی،حاجی اشرف السلام ،امجد علی چیمہ ،چوہدری طارق سعید ،احمد علی ذکی،حاجی محمد اقبال،عبداللہ مجاہد،انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری حاجی اختر علی خلجی ،صدر میڈیکل یونین حاجی حبیب احمد ،حسین احمد مدنی ،مولانا اشرف مہتمم جامع اشرف المدارس،نائب ناظم محمد ارشد خان،محمد یسین مہتمم مدرسہ کلیم الدین،سول ڈیفنس کے انچارج حاجی محمد اشرف جاوید چشتی،اکرم علوی،عظمت علی مدنی،خالد جاوید،قومی رضاکار محمد امین ،محمد عرفان،غلام فرید،محمد اسلم محمد فریاد محمد رمضان،غلام فرید ،محمد رمضان بوٹا شامل تھے۔
بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر بیورو چیف سے)ڈی پی او بہاولنگر عظیم خاں لغاری نے پولیس کے جوانوں،سٹی پریس کلب کے ممبران ،ممبران امن کمیٹی،ممبران بین المذاہب کمیٹی،انجمن تاجران اور سول ڈیفنس و بم ڈسپوزل سکواڈہارون آباد کے جانبازوں سے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نصب العین نا صرف مجبور لوگوں کی مد کرنا ہے بلکہ ظالم کا ہاتھ روکنا بھی ہے۔ ہمارے ضلع کی پولیس نے ایک کروٹ لی ہے ۔میں اور میری ٹیم اس سمت جا رہے ہیں جس سمت انصاف اور مخلوق خدا کی بھلائی ہے ۔میں یہاں پولیس کے جوانوں کی تعریف کرنے میں فخر محسوس کروں گا جو دن رات یخ ٹھنڈے موسم میں اپنا فرض ادا کر رہے ہیں آپ سب لوگوں کی جانب سے انکی حوصلہ افزائی کر نا چاہئیے ۔ہمارا فریضہ چوروں ،ڈاکوﺅں اور ظالموں کو پکڑنا اور جنکے حقوق غصب کئے گئے ہیں انکی دادرسی کرنا ،سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ ایسا ہی کچھ کریں اور ہم نے کیا بھی ہے ۔تبدیلی آپکے سامنے ہے اور آئندہ بھی آپ مزید تبدیلی دیکھیں گے۔ڈی پی او بہاولنگر عظیم خاں لغاری نے بتایا کہ مجھے ایک خط کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب جناب میاں شہباز شریف نے تمام پولیس ،انٹیلی جنس،ٹی ایم ایز،ریسکیو1122،بم ڈسپوزل ،ان کمیٹیز کو اعلی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے جو میں آج آپ سب کو پہنچانا چاہتا ہوں ۔
ڈاکٹر محمد ظفر اقبال بیورو چیف بھاولنگر

 

 
تاریخ اشاعت:-09-01-2010

بھاولنگر(بیورو چیف سے)بجلی ،پانی گیس کے بحرانوں کے بعد ملک بھر میں گھن کی طرح چاٹ جانے والا بحران رشوت ستانی اور کرپشن سب سے خطرناک اور بڑا ہے جس پر قابو پانے کے لیے آہنی ہاتھوں کی ضرورت ہے ۔ سروئے رپورٹ میں ڈاکٹر محمد ظفراقبال ،ڈاکٹر احمد منہاس، محمود الحسن ،جاوید مجید ،محمد ارشد ملاںاور بابائے قوم کے ساتھی اور تحریک پاکستان کے کردار بابا حاجی محمد دین کا اظہار خیال ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کو اس وقت پانی و بجلی عدلیہ جیسے بحرانوں کا سامنا ہے ۔مگر اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ان مذکورہ بحرانوں کے ساتھ ساتھ رشوت ستانی ،کرپشن ،اقرباءپروری ،میرٹ کا فقدان بھی ہے ۔پوری قوم رشوت ستانی اور کرپشن کی لپیٹ میں بری طرح آچکی ہے ۔جس پر احتساب کا عمل گزشہ دس سالوں سے عملاً ختم ہو چکا ہے ۔اہلکار بیورو کریسی کی اکثریت اس حد تک منہ زور ہو چکی ہے کہ شائد ہی ملک بھر میں کوئی کام ہو جو کہ بغیر رشوت سے ہو ۔عوا م جن کو ہر روز اداروں سے اپنے مسائل کے حل کے لیے واسطہ پڑتا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کوئی کام بغیر رشوت کے کرانا ممکن نہیں رہا ۔اور یہ بات ہر شخص جانتا ہے ۔جو ادارے ان منہ زور اہلکاروں کو نکیل ڈالنے کے لیے بنائے گئے ہیں وہ بھی بخوبی جانتے ہیں ۔اور اعلیٰ قیادت بھی واقف ہے ۔ سروئے میں بتایا گیا کہ سرکاری دفاتر وں میں کام کے لیے جانے والے سائلان جس اذیت سے گزرتے ہیں یہ وہ ہی جانتے ہیں ۔ملک میں شائد کو ئی خوش قسمت شخص ہو گا جس کا کام بغیر رشوت سے ہو جائے ۔وگرنہ اہلکار رشوت نہ دینے والوں کو ایسے قانونی داﺅ پیچوں میں الجھاتے ہیں کہ مجبور شخص بالآخر ان کے سامنے ہتھیار ہی ڈال دیتا ہے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دس سال قبل اہلکاروں کو اس بات کا ڈر ہوتا تھا کہ رشوت جرم ہے اور یہ اس کے لیے مسئلہ بھی کھڑا کر سکتی ہے ۔اور عوام بھی یہی سمجھتے تھے مگر اب اہلکار رشوت کو برائی نہیں بلکہ اپنا حق سمجھتا ہے ۔اور اس کے نزدیک تنخواہ کو ئی معانی نہیں رکھتی ۔یہ اخلاقی پستی ہے کہ ہم بدقسمتی سے اس برائی کو بھی برائی سمجھنے سے آگے نکل گئے ہیں ۔ضلعی نظام میں عوامی رائے ہے کہ کرپشن نے اپنی تمام حدیں پھلانگ دیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے اقرباءپروری اور اپنے اثرورسوخ سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کو مضبوط تحفظ فراہم ہوا۔اہلکاروں کی اکثریت کی زندگی کا اگر تحقیقاتی ادارے سروئے کریں تو معلوم ہو گا کہ ان تنخواہوں سے ہزاروں گنا زیادہ ان کے اخراجات ہیں ۔عوامی حلقوں نے موجودہ دور میں نو منتخب حکومت نے بڑے بحرانوں کے حل کے لیے منصوبہ بندی کی ہے ۔مگر اس ملک کی سب سے بڑی لعنت رشوت جس کے بارے میں ہمارے مذہب نے رشوت دینے والوں اور لینے والوں کو جہنمی کہا ہے ۔ مگر جب رشوت لینے والے مضبوط و منہ زور ہو جائیں تو پھر سائل بے بسی کے آنسو بہاتے اس لعنت کے بغیر آخر کیا کر سکتے ہیں ۔روزانہ ہزاروں سائلان ہاتھوں میں فائلیں تھامے اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کا چکر لگاتے ہیں ۔جن سے کرپٹ اہلکار اختیارات کے نشہ میں بجائے مسائل حل کرنے کے مذید الجھاتے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل محتسب پنجاب نے کہا تھا کہ سب سے زیادہ شکایت ان محکموں سے متعلقہ ہیں جن کا زیادہ واسطہ عوام سے ہو ان میں واپڈا ، پولیس ،محکمہ مال و دیگر شامل ہیں ۔کچھ لوگوں نے کہا کہ صرف وہ ہی اہلکار اس لعنت سے بچا ہوا ہے جس کو اپنی قبر اور مرنا یاد ہو یا پھر جس کا ایمان ہو کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے اس کے بارے میں دنیا کے کسی آفیسر سے تو شائد بچ جائے مگر اللہ تعالیٰ کے حضور جب جانا ہے جہاں جھوٹ نام کا کوئی قانون نہیں چلتا ہے ۔ترقیاتی کاموں کی مد میں ایسے کام کرائے جاتے ہیںجو اگر خود کئے جائیں تو بہت کم روپے خرچ ہوتے ہیں مگر جب وہی کام سرکاری سطح پر ہوتا ہے تو پھر وہ کئی گنا زیادہ رقم میں مکمل ہوتے ہیں گزشتہ سالوں میں ضلع بھاولنگر بھر میں سڑکوں کے کنارے مسافر خانے بنائے گئے جن کو اگر کوئی شخص از خود مضبوط ترین بنائے تو اس دور میں اندازہ ہے کہ 25 ہزار روپے کا خرچہ ہو گا مگر جب اس کو سرکاری طور پر ناقص میٹریل سے بنایا گیا تو اس کے سامنے 95 ہزار کا بورڈ لگایا گیا اور ضلع بھر میں 450 سے زائد یہ مسافر خانے بنائے گئے ہیں یہ معمولی سی ایک جھلک ہے ۔قوم صرف ان منصوبوں کو پاس کرنے والوں سے پوچھنے کا تو حق رکھتی ہے کہ اتنا یہ تضاد کیوں ہے ۔مگر پوچھنے والے بھی اسی سسٹم کا حصہ ہیں ۔کردار ہی قوموں کے عروج و زوال کا باعث ہوا کرتا ہے ۔
ڈاکٹر محمد ظفراقبال بیور چیف ضلع بھاولنگر

 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team