Email:-jawwab@gmail.com

Tele:-1-514-970-3200

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
 
 

تاریخ اشاعت:2011-05-24

گوجرانوالہ
کراچی کے حساس علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت اور ایجنسیوں سے زیادہ طاقتور دہشت گرد بن چکے ہیں اور ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ان خیالات کاا ظہار پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ سٹی کے چیف آرگنائزر عقیل ڈار اور صدر انصاف لائرز ونگ رضا شاہنواز بٹر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں امریکہ اور بھارت ملوث ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے پوری قوم متحد ہوکر دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور بیرونی طاقتوں کے ناپاک عزائم کو ناپاک بنادے گی ۔

گوجرانوالہ
تحریک انصاف کے تحصیل وزیر آباد کے وفد نے رانا ندیم اختر کی قیادت میں ڈویژنل ڈپٹی آرگنائزررانا نعیم الرحمان ،انجم اقبال وڑائچ سے ملاقات کی رانا نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی دھرنا پاکستانی تاریخ کامیاب رہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تحریک انصاف ملکی سلامتی اور خود مختاری پہ آنچ تک نہیں آنے دی گی کارکن پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کی تحریک انصاف الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کرے گی ۔

تاریخ اشاعت:2011-05-12

گوجرانوالہ  اردو پاور ڈاٹ کوم)
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی جنرل باڈی کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر گلزار احمد چوہدری صدر پی ایم اے منعقد ہوا ۔ جس میں ڈاکٹر لیاقت علی ضیاء ، ڈاکٹر ابرار کلیم ، ڈاکٹر میاں زاہد ، ڈاکٹر خالد جاوید وڑائچ ، ڈاکٹر نوید مغل اور ڈاکٹر کاشف بلال نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر ز ، نرسوں اور پرامیڈیکل سٹاف کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس بارے ٹوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے اور ڈاکٹر کے دیگر مطالبات جو منظور ہوئے ہیں ان کا بھی جلدنوٹیفکیشن کیا جائے ۔ اجلاس میں پی ایم اے کمپلیکس کی تقریبا 108مرلہ جگہ انڈر پاس بنانے کے لیے ڈی سی او کو دینے کی منظوری دی گئی ۔

 

 

اسلام آباد(پ ر ) ادیب ، شاعر اور صحافی اپنے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرےں اور صف اول میں کھڑے ہو کرظلم کے خلاف آوازبلند کرےں۔اِن خےالات کا اظہار کالمسٹ کلب آف پاکستان کے مرکزی نائب صدر حافظ شفےق الرحمٰن نے کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کی اےک تقرےب مےں دانشوروں اور صحافےوں سے گفتگو کے دوران کےا۔اُنہوں نے کہا کہ آج لکھنے والوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور لکھنے والوں کے آگے سنگلاخ دیواریں چن دی گئیں ہیں ، ہماری بصیرت اور بصارت کمزور ہو تی جا رہی ہے ۔ ملک و قوم کی خدمت کر نے کی بجائے ہم نے صحافت کو بالا خانوں میں دھکیل دیا ہے اپنے فن کا گلہ دبا دیا ہے ۔ جو لوگ اپنی تحریروں کو خون جگر سے سینچتے ہیں ان کی تحریروں کو اخبارات میں نمایاں جگہ نہیں دی جا تی ایڈیٹنگ کے نام پر الفاظ کا بڑی رحمی سے قتل کیا جا تا ہے ۔ فن بکتا ہے ادب کے اوپر برائے سیل کا بینر چسپاں کر دیا گیا ہے لکھنے والوں کی صلاحتیں زنگ آلود ہو رہی ہیںاب ایسا نہیں ہو گا ہر گز ایسا نہیں ہو گا کالمسٹ کلب آف پاکستان کی طاقت سے صحافت کا قتل کر نے والوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا ۔ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کالمسٹ کلب آف پاکستان کے چےف آرگنائزر ڈاکٹر شاہد محمودنے کہا کہ آج ہمارے قلم کی مزدور ،غرےب اور مسائل کی دلدل مےں پھنسے ہوئے لاچار لوگوں کو بے حد ضرورت ہے اور ہمےںغرےبوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی نشاندہی کرنا ہوگی اور آج اگر ہم اِس ظلم اور زےادتی کا شکار بدحال پاکستانی قوم کی آوازحکومتی اےوانوں تک پہنچانے مےں ناکام ہوگئے تو شائد قوم ہمےں کبھی معاف نہ کرے۔کالمسٹ کلب آف پاکستان کے سےکرٹری جنرل محمد اکرم خان فرےدی نے دنےا مےں قےام امن پر زور دےتے ہوئے دانشوروں پر زور دےا کہ آپ پر اپنی قوم ،تارےخ اور انسانےت کی جانب سے بہت بڑی بڑی زمہ دارےاں عائد ہوتی ہےں ۔آئےں مل کر دنےا مےں قےامِ امن کی جستجو کرےں تاکہ دنےا مےں ہر قوم کو آزادی کے ساتھ تہذےبی ترقی کا موقع مِل سکے ،ہر قوم مکمل طور پر آذاد ہو اور اےک دوسرے کے ساتھ تعاون کرےں ۔اُنہوں نے دنےا بھر کے دانشوروں سے اپےل کی کہ دنےا کے کونے کونے مےں امن کانفرنسےں منعقد کی جائےں ۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر عمر نصےر اور سےنئر نائب صدر عمران کھوکھر اور جنرل سےکرٹری رانا ابراہےم نفےس نے مقامی اخبارات کے صحافےوں اور کالم نگاروں کے مسائل بےان کئے اور کالمسٹ کلب آف پاکستان کو ےقےن دھانی کروائی کہ گوجرانوالہ کے کالم نگار کالمسٹ کلب آف پاکستان کا ہر قدم پر ساتھ دےں گے۔

تاریخ اشاعت:2011-04-07

گوجرانوالہ06اپریل(بیورو رپورٹ)ڈی جی خاں سخی سرورؒکے مقدس دربار شریف پر خود کش حملہ شعائر اسلام پر حملہ ہے ۔اولیاءکرام نے اخوت و محبت کا ہمیشہ درس دیا ہے اور اسی کے ذریعے مخلوق خدا کے سینوں کو محبت خدا اور عشق مصطفےٰ سے منور کر دیا ۔جہالت اور دشمنی کو دور کرنے میں اولیا ءکرام کی تعلیم نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔مزارات اولیاءفروغ امن و محبت کے امین ہیں سخی سرور ؒ کے دربار شریف پر خود کش حملہ ہم جملہ مدنی عہدیداران اور مدنی کارکنان انجمن مدنی ویلفیئر پاکستان کے پلیٹ فارم سے شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار عبد العزیز بھٹی مدنی ایڈووکیٹ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سید الحاج ارشاد علی شاہ مدنی،سید تاج محمد انجم شاہ مدنی،سید محمد اسلم شاہ مدنی،سید عبد الستار شاہ مدنی،رانااصغر علی مدنی،ڈاکٹر محمد اعجاز مدنی چشتی ،ڈاکٹر خلیق احمد مدنی چشتی،قاری محمد اصغر مدنی چشتی،سرفراز باٹھ مدنی،میاں منظور حسین مدنی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔صدر انجمن مدنی قاری غلام مصطفی چشتی مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خود کش حملے کرنے وٹالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ اسلام اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
 

تاریخ اشاعت:2011-04-06

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گوجرانوالہ ڈویژن کے زیراہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین وسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 32ویں برسی کی تقریب زیر صدارت چوہدری ارشادا للہ سندھو ڈویژنل صدر منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی چوہدری قیصر اقبال سندھو تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او کے ڈویژنل صدر چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے بھٹو شہید کے عدالتی قتل کو ری اوپن کرنے کا ریفرنس دائر کرکے پا کستانی عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے ۔ موجودہ حالات میں عدالت عظمی کو شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا سیاہ دھبہ مٹانے کا موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نہ صرف پاکستا ن بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم اور دلیر لیڈر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس سے قبل سازشی عناصر پارٹیوں کو آپس میں لڑاتے رہے ہیں ۔ مگر اب انکے یہ عزائم کامیاب نہیں ہو رہے تو انہوں نے ملکی اداروں کو آپس میں لڑانے کی سازش شروع کر دی ہے ۔ چوہدری قیصر اقبال سندھو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ آئندہ انتخابات میں یہ بھر پور کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردے گی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ ، نظریہ اور ویژن کی خاطر عوام اسکا بھر پور ساتھ دیں گے ۔ تقریب سے پیپلز پارٹی ٹریڈرز سیل کے ملک ذوالفقار بھٹو ،غلام جیلانی سہیل ، ساجد شمیم ،ڈاکٹر شیر علی انصاری ، محمد رضوان ، شہباز اویسی ، عارف گجر ، آفتاب زیدی ، خورشید ، احمد ، چوہدری فیصل سعید ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

صفحہ نمبر:-04-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team