اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

رنگ برنگ
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-urdupower@ymail.com
 

 
 
جرمنی: تین ہفتے کا چمپینزی لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز

جرمنی کے شہر کولوگن کے چڑیا گھر میں چمپینزی کا تین ہفتے کا بچہ لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جرمنی کے شہر کولوگن میں اس وقت لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا جب چمپینزی بندر کے تین ہفتے کے بچے کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق یورپ بھر کے بیشتر چڑیا گھروں میں چمپینزی بندر کے کم عمر بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ یہاں ننہے بونوبو کو دیکھنے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔تین ہفتے کا یہ بچہ چمپیزی اپنی حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کر رہا ہے۔

 بابا آکٹوپس پال اب بالی ووڈ فلموں کا مستقبل بتائیں گے

فٹبال کپ فٹبال کے میچز کی درست پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس بابا نے ممبئی کی فلم نگری کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا ہے اور اداکار سلمان خان نے آکٹوپس سے اپنی فلم دبنگ سے متعلق پیش گوئی حاصل کی.سلمان خان نے آکٹوپس سے فلم کے ہٹ یا سپر ہٹ ہونے کے بارے میں معلوم کروایا تو آکٹوپس بابا نے فلم دبنگ کے سپر ہٹ ہونے کی پیشین گوئی کی۔ جس پر سلمان اتنا خوش ہوئے کہ انھوں نے آکٹوپس کا نام مونگی لال عرف چیتی مہاراج رکھ دیا۔ اور سلمان خان یہ بھی کہتے پھر رہے ہیں کہ وہ مونگی لال سے آٹھ ٹانگوں والا بریک ڈانس بھی سیکھ رہے ہیں۔

درست پیش گوئیاں کرنے والا آکٹوپس سٹے بازوں کی توجہ کا مرکز
وبر ہاسن: فٹبال ورلڈ کپ تو ختم ہوگیا تاہم درست پیش گوئیاں کرنے والا جرمن آکٹوپس اب بن گیا ہے دنیا بھر کے سٹے بازوں اور اسپین کی عوام کی توجہ کا مرکز اوردینے کو تیار ہیں اسکی منہ مانگی قیمت۔آکٹوپس پال کی سو فصد درست پیش گوئیوں نے اسے دنیا کی نگاہوں کا مرکز تو بنایا ہی تھا لیکن اب سٹےباز وں کی نطریں بھی ان پر جم گئی ہیں۔ برطانوی سٹے بازوں نے جرمن ایکوریم سے رابطہ کیا ہے اورآکٹوپس کے بدلے بھاری رقم کی پیشکش کی ہے ۔ انکا خیال ہے کہ پال کی پیش گوئیوں کی بدولت وہ زیادہ رقم جیت سکیں گے۔ دوسری طرف اسپین کے نیشنل پارک نے بھی آکٹوپس کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ لیکن ایکوریم کی ترجمان نے پال کی فروخت سے صاف انکار کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پال کو نہ ہی بیچا جائے گا اور نہ کسی اور ملک منتقل کیا جائے گا۔
 
نا کا رہ لکڑی کے ٹکڑوں سے تخلیق کردہ ڈائنا سور کا مجسمہ
آسٹن نا کا رہ پلا سٹک اور لو ہے کے مٹیریل کی اشیاء سے تو بہت سے مجسمے تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن یہ تصا ویر ایک ایسے ڈا ئنا سور کے مجسمے کی ہیں جسے ناکارہ لکڑی کے ٹکڑوں سے تیا ر کیا گیا ہے۔یہ لکڑی کا مجسمہ 22فٹ اونچا اور 122فٹ لمبا ہے جسے امریکی ریا ست Vermontکے پوسٹ میلز ائر پورٹ کے احا طے میں رکھا گیا ہے۔
امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا چا کلیٹ فوارہ

لاس ویگاس فوارے تو بہت سے ہو تے ہیں لیکن امریکی شہر لا س ویگا س میں دنیاکا سب سے بڑا چا کلیٹ کا فوارہ قائم کیا گیا ہے ۔جس سے پانی کے بجائے پگھلی ہو ئی چا کلیٹ بہتی ہے۔یہ فوارہ ستا ئیس(27) فٹ اونچا ہے جس میں سا ڑھے نو سو کلو گرا م سے زا ئد چاکلیٹ اور دو دھ بھر ا ہو ا ہے ۔اگر آ پ چاکلیٹ کے شوقین ہیں تو اس فوارے کو دیکھنا        ا پ کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہو گا۔

اب خواتین کے پرس موبائل فون بھی چارج کرسکیں گے

خواتین کے پرس صرف کاسمیٹکس رکھنے کی ہی چیز ہی نہیں رہے کیونکہ اب یہ پرس قیمتی اشیا ء رقم اور کاسمیٹکس رکھنے سمیت موبائل فون چارج کرنے کا کام بھی کریں گے۔ ایک بین لاقوامی ڈیزائنر فرم نے ایسے دلچسپ اور جدید خواتین کے پرس متعارف کروائے ہیں جن میں سولر پینل نصب ہیں۔ اس پرس سے موبائل فون بھی چارج کیا جاسکتا ہے اور اندھیرا ہونے کی صورت میں اس میں موجود بلب روشن کر کے اس سے ٹارچ کاکام بھی لیا جاسکتا ہے۔

 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved