WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

                                                                                                           

دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
 

یومِ آزادی پر پاکستان بزنس کونسل کا شاندار عشائیہ

پاکستان دنیا کی ساتویں ا یٹمی قوت ہے ۔(سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان)
(طارق حسین بٹ)
(اگست 14 ۔ابو ظبی ۔ یو اے ای ۔ نما ئندہ ذیشان نیوز۔) پاکستان کا یومِ آزادی دنیا کے ہر کونے میں بڑی شان و شوکت اور بھر پور جذبوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل ابو ظبی ہر سال یہ دن بڑے ہی اہتمام کے ساتھ مناتی ہے جس میں کیمیونیٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کر کے وطن سے اپنی محبت کی گواہی کو رقم کرتے ہیں۔اس سال کی تقریب میلینیم ہوٹل ابو ظبی کے وسیع و عریض ہال مین منعقد کی گئی اور اس تقریب کے انعقاد کا سہرا پاکستان بزنس کونسل کے موجودہ صدر مرزا مہدی حسن کے سر جاتا ہے جن کی پر خلوص کاوشوں سے یہ شاندار تقریب انعقاد پذ یر ہو سکی۔
سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان اس تقریب کے مہمانِ خصوسی تھے۔ ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید احسن رضا، فرسٹ سیکرٹری ارشد جان پٹھان۔ ویلفئر اتاشی میر فاروق۔ کمرشل اتاشی بلال خان پاشا اور ایمبیسی کے دوسرے سینئر افسران کی موجودگی نے اس شام کے وقار میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔ کیمیونیٹی کے سرکردہ ، با اثر اور عوامی افراد کی اس تقریب میں شرکت نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا تھا جبکہ خواتین کی موجودگی نے اس تقریب کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئے تھے۔ ۴۱ اگست کے حوا لے سے منعقدہ یہ تقریب انتہائی خوبصو ر ت اور اعلی معیار کی تھی اورا س میں شریک مہمانوں نے جس طرح کے پر کشش اور خوبصورت لباس زیبِ تن کئے ہو ئے تھے اس سے ان کے اعلی ذوق کی عکاسی ہو رہی تھی۔۔
سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہو ئے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کی اس جنگ کو پر امن جدو جہد سے اتنے قلیل عرصے میں جس طرح قائدِ اعظم نے کامیابی سے ہمکنار کیا تاریخ میں اس کی مثال تلاش کرنا ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کو قائدِ اعظم نے اپنی بے پناہ فراست، بصیرت اور عزمِ مصمم سے جس طرح حقیقت کا روپ عطا کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ تخلیقِ پاکستان در حقیقت قائدِ اعظم کی جرات و فراست، علامہ اقبال کے تصور اور ہمارے اباﺅ اجداد کی بے مثل قربانیوں کی صدائے باز گشت ہے۔
سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان نے فرمایا کہ پاکستان ایک ایسے جغرافیائی محلِ وقوع پر واقع ہے جس کی وجہ سے اس کی افادیت سے انکار کرنا کسی ملک کے لئے بھی ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک پیشن گوئی یہ ہے کہ پاکستان ۰۲۰۲ تک اس خطے کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گا ۔ آنے والا زمانہ پاکستان کا زمانہ ہو گا۔ہمیں دھشت گردوں اور خود کش حملوں سے دل برداشتہ نہیں ہونا چا ئیے کیونکہ منفی سوچ کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی اسے دیر یا بدیر شکست کا سا منا کرنا پڑتا ہے لہذا پاکستان میں تخریبی عناصر شکست سے دوچار ہوں گئے اور پاکستان ایک عالمی قوت بن کر ابھرے گا اور اس کی طاقت کا لوہا ساری دنیا مانے گی۔۔
سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے اور اس کی آرمی دنیا کی ساتویں بڑی آرمی ہے۔ پاکستانی فوج ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہمیشہ چوکس اور مستعد رہتی ہے۔ انھون نے کہ اکہ پاکستان کے لوگ انتہائی محنتی اور جفا کش ہیں اور ہر قسم کے نا مساعد ھالات میں بھی اپنا مقام بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ پاکستانیوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے کہ پاکستان کپاس، چاول، دودھ اور دوسری بہت سی زرعی اجناس میں دنیا کے پہلے دس ممالک میں شمار ہو تا ہے۔ یہ ملک اناج کے معاملے میں خود کفیل ہے ۔ گوادر کی بندر گاہ ایک ایسا ا نمول خزانہ ہے جو آنے والے سالوں میں پاکستان کی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور سنٹرل ایشیا سے پاکستان کے روابط میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گا۔پاکستان کے اندر معدنیات کے بے شمار خزانے چھپے ہوئے ہیں جو اس کی قسمت بدلنے میں اہم رول ادا کریں گئے۔کساد بازاری کے اس دور میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر اپنی انتہائی بلند سطح پر ہیں جو بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت کا منہ بولتاثبوت ہیں ۔۔
سفیرِ پاکستان جمیل احمد خان نے آزادی کی ۵۶ ویں سالگرہ پر سارے پاکستانیوں کودلی مبار ک باد پیش کی اور پاکستان سے محبت کے عظیم جذبات پر نھیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔۔انھون نے مرزا مہدی حسن کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے ۴۱ اگست کی خوبصورت شام کا انعقاد ممکن ہو سکا۔پاکستان پائیندہ باد کے روح پرور نعرے پر یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ یہ خوبصورت تقریب اپنے احتتام کو پہنچی۔۔

۔۔۔شرکائے تقریب۔۔۔
مرزا مہدی حسن ۔طارق حسین بٹ ۔ ارشد جان پٹھان۔میر فاروق۔ نعیم چیمہ ۔محترم پاشا ۔ ایاز احمد خان۔ امامت نقوی۔ڈاکڑہادی شاہد۔ ڈاکٹر قیصر انیس۔ ڈاکٹر طلعت بٹ۔مسز غزالہ ایاز خان۔ مسز شاہدہ طارق بٹ۔ا نیلا کوثر۔چوہدری ارشد۔ ارسلان طارق بٹ۔ جبران جمیل خان۔محمد مصباح اعجاز اور بہت سے دوسرے ممبرانِ کیمیونیٹی۔

دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team