آرمی چیف کی بھی ڈرون حملے پر شدید تشویش

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں امریکی ڈرون حملے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں 22 مئی کو بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
جنرل راحیل شریف نے امریکی ڈرون حملے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے، جبکہ ڈرون حملے علاقائی استحکام اور امن کے لیے بھی معاون ثابت نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں، کامیابیاں اور قربانیاں بے مثال ہیں

پنھنجي راءِ لکو