بچوں کو خرچہ نہ دینے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج عظمی تبسم نے بچوں کے خرچے کے دعوے میں پیش نہ ہونے پر معروف سٹیج آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالتی بیلف کو حکم دیا ہے کہ طارق ٹیڈی کو7 جون کوعدالت میں پیش کیا جائے ۔ فیملی سول جج عظمی تبسم کی عدالت میں آرٹسٹ طارق ٹیڈی کی سابق بیوی اسما ریاض نے دو بچوں صفاں اور مروا کے خرچے کے لئے دعوے دائر کررکھا ہے جس میں عدالت نے باپ طارق ٹیڈی کو حکم دیا کہ وہ 13ہزارروپے فی کس ادا کرے لیکن طارق ٹیڈی کی طرف سے عدالت کے حکم کے باوجود بچوں کو خرچہ نہ دیا گیا ،عدالت میں اسما ریاض کے وکیل نے درخواست دائر کی کہ طارق ٹیڈی عدالت کا حکم نہیں مان رہا اس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کو طلب کیا لیکن اس نے عدالت کے حکم کے باوجود بچوں کو خرچہ دیا اور نہ ہی پیش ہوا جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں، عدالت نے 7جون تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالتی بیلف کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پرطارق ٹیڈی کو پیش کیا جائے۔

پنھنجي راءِ لکو