دودھ کی قیمت سرکاری کمیٹیوں کی تیار شدہ پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن سندھ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمت سرکاری کمیٹیوں کی تیار شدہ پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے، ،مویشیوں کی خوراک کی قیمت کم از کم ایک سال کے لیے مستحکم رکھی جائے ،ڈیری صنعت سے منسلک اجناس کی بر آمدگی پر پابندی عائد کی جائے اور اجناس کی درآمد پر ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پریس کلب میں ’’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسو سی ایشن ‘‘کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر ،ڈاکٹر طارق جاوید سمیت دیگر کا کہنا تھا کہسندھ حکومت اعلیٰ نسلوں کی بھینسوں کی افزائش کے لیے محکمے کو فعال بنائے ،ڈیری فارم سے گوبر ،فضلہ او ر مردہ جانوروں کو اٹھانے ،نالوں کی صفائی کے لیے ویٹرنری سروسز ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ، اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی اسمگلنگ روکنے پر عمل درآمد کیا جائے ،کراچی کے مضافاتی علاقوں میں مویشیوں کو پالنے اور افزائش کے لیے زرعی زمین فراہم کی جائے ، گوبر کو ضائع کرنے کے بجائے اس سے گیس او ر بجلی پیدا کی جائے ۔

پنھنجي راءِ لکو