بجٹ امرا کیلئے ہے، تنخواہ 14ہزار کر کے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری گئی: افتخار چودھری

الہٰ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ امرا کا بجٹ ہے۔ اس میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی شہر الہٰ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 14ہزار حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے۔ حکمران اقتدار کیلئے جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ سرمایہ داروں اور کارخانہ داروں کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مہینے گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.