اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی قرار دینے کے معاملے پر حکومتی خواتین ارکان نے اپوزیشن ارکان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
حکومتی خواتین ارکان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے معافی مانگ لی ہے اس لیے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا کسی بھی صورت درست نہیں ہے ۔ حکومتی خاتون رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہا کہ کل جو پارلیمنٹ میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا وہ انتہائی افسوسناک تھا جس پر سپیکر نے بھی نوٹس لیا اب معاملہ ختم کردینا چاہیے۔
