وزارت پانی و بجلی کا عی پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کا تحفہ سامنے آگیا ،عید کے تینوں روز ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پانی و بجلی نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ عید کے تینوں روز ملک بھر کے شہروں اور دیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابقعید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری بند ہونے پر صنعتی فیڈرز بند کردیئے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلو صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.