جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طالب علم ہلاک

ٹوکیو(آن لائن نیوز اردو پاور) جاپان میں کوہ پیمائی کے لیے آنے والے اسکول طلبہ کے گروپ پر برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبا ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کے قریب ناسو کے پہاڑی علاقے میں 52 طالب علموں اور 11 اساتذہ پر مشتمل گروپ کوہ پیمائی کے لیے علاقے میں موجود تھا کہ اچانک برفانی تودہ طالب علموں پر آگرا جس کی زد میں آکر 8 طالب علم ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.