پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نیویارک ایلیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ میں سارجنٹ تعینات

اسلام آباد / نیویارک(آن لائن نیوز اردو پاور) پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے نیویارک ایلیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی۔
امریکی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نژاد ا مریکی سارجنٹ علی جاوید نے امریکہ شہر نیویارک کی ایلیٹ سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ہنگامی یونٹ میں شمولیت اختیار کرکے پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
دوسری جانب نیویارک پولیس ڈیارٹمنٹ آفیسر سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دی جبکہ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے نے بھی سارجنٹ علی کو نیویارک ایلیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.