امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگا، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(آن لائن نیوز اردو پاور) شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرا امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگا۔
برطانوی خبررساں ادارے سے انٹریو میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں، مذمتوں اور امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے گا جو کہ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.