عامر خان کی 16 سال بعد کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت

ممبئی(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 16 سال بعد کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور فلم ’’دنگل‘‘ پر ایوارڈ وصول کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان بالی ووڈ ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اورانہوں نے گزشتہ 16 سال سے کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی جب کہ آخری بار انہوں نے آسکر ایوارڈز میں شرکت کی تھی جب ان کی فلم ’’لگان‘‘ کو بیرون ملک کی بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.