تفصیلات کے مطابق خودکش کار بم دھماکہ شبوا صوبے کے دارالحکومت اطق میں فوجی چوکی پرکیاگیا جس پر متحدہ عرب امارت کی حمایت یافتہ فوج تعینات تھے۔
یمنی حکام نے بتایاہے کہ حملے میں 11افراد ہلاک جبکہ 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔تاہم مقامی افراد نے مرنے والوں تعداد 12بتائی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کے فوجی چوکی سے کارٹکرانے کےبعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب حملے کی ذمے داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
