امریکا اور جرمنی نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ سفارتی تعلقات مرحلہ وار بحال کرنا چاہتے ہیں ۔
جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران روسی طرز عمل منفی رہا جس کے باعث اعتماد کا فقدان رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں خطے کے تنازعات کے حل اور خطے کو اسلحے سے پاک کر نے لیے روس کی بطور پارٹنر ضرورت ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم روس کے ساتھ تعلقات مرحلہ وار استوار کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ روس بھی ایسا چاہتا ہو۔
ماسکو میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں امریکی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے تاہم وہ مستقبل میں امریکاروس تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
