مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہداکی تعداد20 ہوگئی ۔
قابض فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 300 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 3 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔
بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 13کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
بھارتی جارحیت کے خلاف نکلنے والے کشمیری مظاہرین پر بھارتی فورسز نے گولیاں برسائیں اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس سے مزید کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے اور 4اسپتال زخمیوں سےبھرگئے۔
بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی، جو آج بھی جاری رہے گی، وادی کے جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروسز بھی بند ہیں۔
