امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹو کردیا ۔
سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر 12 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا ، بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور کرتے ہوئے ووٹ دیتے ہوئے گریز کرلیا۔
