غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ منتقل کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کےلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔
اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے سمیت 16 افراد شہید اور700 سے زائد زخمی ہوگئے۔
