عطاءالحق قاسمی کی وکیل عائشہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ آڈٹ رپورٹ پراعتراضات جمع کروادیئےہیں،عطاءالحق قاسمی نے2سال میں35.86ملین روپے تنخواہ لی ۔
عطاءالحق قاسمی اتنی بھاری تنخواہ کےاہل تھے؟عطاءالحق قاسمی پر27کروڑروپےخرچ ہوئے،لوٹا،بالٹی،چادراورتولیےبھی قاسمی صاحب کوپی ٹی وی نےلیکردیئے،15لاکھ روپےکی کلب کی ممبرشپ پی ٹی وی نےلیکردی۔
چیف جسٹس نے ریماکس دیئےکہ اس وقت ہم کرپشن کیخلاف جنگ لڑرہےہیں، کیوں ناغیرقانونی تعیناتی کاکیس نیب کوبھجوادیں،کیاعطاءالحق قاسمی تمام رقم اداکرنےکےلیےتیارہیں؟عطاءالحق قاسمی27کروڑروپےواپس کردیں توکیس ختم کردیتےہیں ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ27کروڑروپےڈیم کی تعمیر کےلیےرکھ دیں گے، 80سال کابندہ ہم نےجیل بھیج کرکیاکرناہے ۔
