لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے آغاز پر احسن اقبال نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ کل سپریم کورٹ نے ایک شخص کو نااہل کیا، وہ عدالت کے باہر کہہ رہا تھا کہ میں نے کبھی معافی نہیں مانگی لیکن میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔
جس پر جسٹس مظاہر اکبر نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ آپ کے تحریری جواب میں معافی کے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔
میں موت کے منہ سے آیا ہوں، میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے ، عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔
