پاکستان اسٹیل کومسلم لیگ ن نے تباہ کیاپاکستان اسٹیل کی گیس اوربجلی بند کردی گئی،ہم نےپاکستان اسٹیل اورغریب مزدوروں کاسودانہیں کرنے دیا،مزدوروں کامعاشی قتل نہیں ہونےدیں گے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اندرون سندھ دورے کے لئے بلاول ہاؤس سے قائدآباد پہنچے تو ان کا وہاں والہانہ استقبال کیا گیا،کارکنان نے ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
ملیر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ہمارا اور آپ کا سیاسی نہیں دلوں کا رشتہ ہے،ہمارا اورآپ کا رشتہ نسلوں پرانا ہے،پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست نہیں کرتی۔
لیاری کےعوام نےگھروں سےنکل کرویلکم کیا،لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کوبرداشت نہیں ہوا،لیاری میں سازش کے تحت پتھرمارے گئے۔
ہم لوگ پھانسی سےنہیں ڈرتےپتھرسےکیاڈریں گے،پیپلزپارٹی کےورکرزکبھی ڈرےنہیں،جھکےنہیں،مخالف جماعتوں کےپاس کوئی منشورہےنہ کوئی پلان،جووعدےپیپلزپارٹی نے کیے انہیں پورا بھی کیا،اپنےمنشورکےساتھ آج عوام میں موجودہیں۔
