ایف اےٹی ایف سے15ماہ کاٹائم ٹیبل طے،علی جہانگیر

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے امریکا میں دروازے بند نہیں، امریکی حکام کے رویے میں پاکستان کے بارے میں مخالفت نہیں دیکھی، افغانستان میں امن بڑا ایجنڈا ہے جس کے حصول کے لیے گفتگو ہوئی۔
پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 80فیصدکمی ہوئی،پاکستان کےشہروں میں جرائم کی شرح دیگر ایمرجنگ ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
امریکا دنیا کا بڑا گیس ایکسپورٹر بننے والا ہے جبکہ پاکستان دنیاکا سب سے بڑا گیس امپورٹر بننے والا ہے۔
ہرملک ایک ہی وقت میں کئی اہم پارٹنرز سے تعلقات رکھ سکتا ہے، بھارت کے امریکا کے علاوہ بھی دیگر ممالک سے تعلقات ہیں، پاکستان میں یورپی ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں، امریکا کو بھی آگے آنا چاہیے۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے 15ماہ کا ٹائم ٹیبل طے کیا ہے، ہم معیار پر پورا اتریں گے اور گرے لسٹ سے باہر آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.