بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے گزشتہ روز محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صد سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کے مقدمات کے الزامات پر کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے نااہل کردیا تھا جس بعد انہوں نے ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل کی جس نے آراو کا فیصلہ برقرار رکھا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
