ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔
جون میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید اور 36 کو زخمی کیا، گزشتہ ہفتے 14 سال کے فیضان سمیت 3 افراد کو شہید کیا گیا۔
پاکستان نے کشمیر میں ان واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ 27 جون کو سفیروں کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، غیر ملکی سفیروں سے نگراں وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا۔
بھارتی قابض افواج نے جون میں 43 کشمیریوں کو شہید کیا۔
بھارت میں 7 سال کی زینب کے دوران علاج انتقال پر افسوس ہے، ہائی کمیشن نے زینب کی نعش کی واپسی کے عمل کو فوری مکمل کیا۔
پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
