فواد حسن فواد آج نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں وہ نیب حکام کے سوالات کیے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔
فواد حسن فواد کی گرفتاری کا دعویٰ ذارئع کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ ترجمان نیب نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
نیب نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈؒل کیس میں فواد حسن فواد کو آج گیارہویں مرتبہ طلب کیا تھا جس پر وہ آج تیسری مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔
فواد حسن فواد سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری رہے ہیں۔
