بظاہرانتخابی میچ فکس ہوتا دکھائی دے رہا ہے،فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم پاکستان ہے، ہمارےپاس پیسے کم ہوتے ہیں،کم پیسوں میں الیکشن لڑتے ہیں،اس لحاظ سےایم کیو ایم کاکم خرچ بالانشین والا معاملہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی میں کوڈ آف کنڈیکٹ کاسختی سےاطلاق ہورہا ہے،ہمارےپوسٹرزاور بینرز اتارے جارہے ہیں،ایک سیلفی کی قیمت پہلے250ووٹ تھی،اب قیمت بڑھادی ہے،اب ایک سیلفی کی قیمت250ووٹ اور5درخت لگانا ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بظاہرانتخابی میچ فکس ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.