سعودی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 ہلاک دہشت گرد1 گرفتار

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر 3 دہشت گردوں نے حملہ کر دیا سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق گاڑی میں سوار 3 دہشت گردوں نے القصیم میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں ایک سیکورٹی افسر اورایک بنگلا دیشی شہری بھی مارا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.