نواز، مریم کی لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقلی کا فیصلہ

ڈی جی نیب لاہور ریٹائرڈ میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے ۔ جس میں تجویز دی گئی ہے کہ کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ ہی سے گرفتار کیا جائے اور چیئرمین نیب ہیلی کاپٹر کے حصول کے لیے وزارت داخلہ و وزارت دفاع سے رابطہ کریں گے۔
ڈی جی نیب لاہور نے خط میں درخواست کی ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو بھی انتظامی طور پر جیل بلایا جائے، نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر لاہور میں ریلی نکالی جائے گی، ریلی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالیں جائیں گی اور ریلی کے باعث لاہور میں نقص امن کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.