نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بلور ہاؤس آمد ہوئی جہاں انہوں نے ہارون بلورکےاہلخانہ سے تعزیت کی، کورکمانڈراورڈی جی آئی ایس پی آربھی آرمی چیف کےہمراہ تھے۔
نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی بلور ہاؤس آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق یکہ توت دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ دھماکے کے 7 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب ہارون بلور کی شہادت پرخیبرپختونخواہ بارکونسل کی کال پرتین روزہ سوگ اور ہڑتال جاری ہے جس کے باعث صوبے بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔
خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
