سپریم کورٹ نےاین اے125دھاندلی کیس کا فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا، این اے 125 سے خواجہ سعد نے حامد خان کو شکست دی تھی، حامد خان نے انتخابی نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.