نتائج کی تاخیرکا سبب نیا سسٹم آرٹی ایس ہے، چیف الیکشن کمشنر

وفاقی دارالحکومت میں چیف الیکشن کمیشنرسردار رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا سبب بتایا کہ رزلٹ کے اعلانات میں تاخیرکا سبب نیا سسٹم آرٹی ایس ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کےکامیاب انعقاد پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔ عوام نے جمہوری عمل کے تسلسل کوبرقراررکھا۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سےتعزیت کااظہارکرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی چیف اسٹاف کاتہہ دل سے مشکورہوں۔ تعاون پرضلع انتظامیہ کےافسران کابھی مشکورہوں۔
سردار محمد رضا کا کہنا تھا کہ نتائج کی تاخیرکاسبب نیاسسٹم آرٹی ایس ہے، ہارنےوالےامیدواروں کونیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔ ساتھ ہی چیف الیکشن کمشنر نے پہلے غیر حتمی نتیجےکااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی11 راولپنڈی6 سے پی ٹی آئی کے چوہدری محمدعدنان 43089 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔ پی پی11راولپنڈی6 سے ن لیگ کے راجا ارشد 24052 لے سکے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسانہیں ہوسکتاکہ فارم 45 کسی کودیانہ ہو۔ نتائج میں تاخیرہوئی ہے، خرابی نہیں ہوئی ۔ 2گھنٹےتاخیرسے الیکشن پر کوئی داغ نہیں لگے گا۔ عام انتخابات100فیصدشفاف ہوئے۔
اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے پریذائیڈنگ افسران پہنچ رہے ہیں ، نتائج کے اعلان کا حتمی وقت نہیں بتایا جاسکتا ہے لیکن امید ہے آئندہ کچھ گھنٹوں میں حتمی نتائج کا اعلان شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.