سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پورے ملک سے انتخابی بے قاعدگیوں کی شکایات ملیں۔ اب تک ہر حلقے کے 25 سے 30 فیصد نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروں کو فارم 45 فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 2 دن میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں رد عمل اور لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔
