کے پی کے میں ہونے والے الیکشن میں بہت سارے اپ سیٹ سامنے ہیں۔ اس حوالے سے این اے دو سوات سے امیرمقام پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرحیدر سے ہار گئے۔
این اے تین سوات سے شہبازشریف کو پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان نے شکست دی، جبکہ این اے14سے کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی کو پی ٹی آئی کے زرگل نے ہرا دیا۔
اس کے علاوہ این اے38ڈی آئی خان ون سے علی امین گنڈا پور کو فضل الرحمان پر برتری حاصل ہے، این اے35بنوں سے عمران خان نے اکرم خان درانی کو ہرا دیا، این اے8مالاکنڈ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پی ٹی آئی امیداوار جنید اکبر سے ہار گئے۔
این اے24چارسدہ دو سےاسفند یار کو پی ٹی آئی کے فضل محمد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے23چارسدہ ون سے آفتاب شیرپاؤ کو پی ٹی آئی کے انورتاج سے شکست کھانا پڑی، این اے سات لوئر دیر2سے سراج الحق کو پی ٹی آئی کے محمد بشیر نے ہرا دیا۔
