لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہاکہ پارلیمنٹ جاکرقوم کو باور کراتے رہیں گے،کبھی ایسا نہیں ہواالیکشن کےڈیڑھ دن بعد بھی نتائج آرہے ہوں ۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ جمہوریت میں خرابی کاعلاج ہےاورجمہوریت ۔ انھوں نے مزید کہا کہ 48گھنٹےہوگئےقومی اسمبلی کی نشستوں کےنتائج ابھی آرہےہیں،21ارب روپےخرچ کرنےکےباوجودآرٹی ایس سسٹم خراب ہوگیا ۔
حمزہ شہباز نے کہاکہ پنجاب کےطول و عرض میں شانداراسپتال بنائےگئےہیں،نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا اور اب (ن) لیگ پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لیے تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔
حمزہ شہباز نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں بھرپورکردار ادا کریں گے ۔
حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کی گئی، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا جسے ایکسپوز کریں گے، ہمارے کارکنوں کو مارا پیٹا گیا جس کے بارے میں ہم قوم کا آگاہ کرتے رہیں گے۔
