اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف نے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے الیکشن نتائج کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
نوازشریف کا انتخابی نتائج پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن چوری کرلیےگئے کچھ حلقوں سے ن لیگ تو ہار ہی نہیں سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
سابق وزیر اعظم کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں بدترین کارکردگی کے باوجود تحریک انصاف کو جتوایاگیا۔ اور نتائج کی بنیادپرملک بھرکےنتائج پراثرڈالاگیا۔ انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی،عابدشیرعلی،فیصل آباد سےن لیگ نہیں ہارسکتی تھی۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سول بالادستی کیلئےکھڑے رہیں گے۔
