الیکشن کمیشن کے ترجما الطاف خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نے آج صبح چیف الیکشن کمشنر سےرابطہ کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنرنے ان کو بتایا تھا کہ آج چھٹی ہے اور ممبران موجودنہیں ہیں۔ مشاہدحسین سید نے بھی صبح چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی اورایازصادق امیدوارکی حیثیت سے آئے ۔ چیف الیکشن کمشنرساڑھے5 بجےتک آفس میں موجود تھے یہ نہیں آئے ۔ ایازصادق نےالیکشن کمیشن سے متعلق غیرمناسب الفاظ استعمال کیے۔ الیکشن کمیشن کو اختیارات پارلیمنٹ کی طرف سے دیے گئے ہیں۔
الطاف خان کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔ ملک بھرمیں شفاف انتخابات کرائے گئے ہیں جس کی عالمی مبصرین کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔
