پنجاب میں ہوگا کس کا راج،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میدان میں

تخت پنجاب کے لیے دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے دعوے اور جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئے ہیں ، آزاد اراکین سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کی زیرقیادت کمیٹی بنادی، حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کو 2013 میں خیبر پختونخوا کی اکثریت یاد دلاتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم نے اس وقت جمہوری روایات کی پاسداری کی تھی اب تمہاری باری ہے، اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردیئے ہیں، جہانگیر ترین اور علیم خان گزشتہ رات خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچے جہاں انہوں نے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے امیدوار سلمان نعیم سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور لیہ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کیں، تمام امیدواروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان کی جماعت میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف کا 123 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.