ایم کیو ایم پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر سےاستعفے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن کے استعفے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ نہ وزارتیں لیں گے اور نہ ہی حکومت میں شامل ہوں گے کارکنوں کے ساتھ احتجاجی مظاہروں کی حکمتِ عملی تیار کریں گے ۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے قیوم آباد کی کچراکنڈی سے اسٹمپ لگے بیلٹ پیپرز برآمد ہونے کے واقعہ پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے عدالت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کوکیوں نکالا گیا، حقیقت سامنےآرہی ہے، موقف کی تائید ہوتی ہےکہ شام6 بجےکے بعد نتائج تبدیل کیے گئے، بیلٹ پیپرزکیسےاورکہاں سےباہرآئے، اعلیٰ عدالت نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.