محمود خان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نامزد

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے محمود خان کوخیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے محمود خان کو کے پی کے کا وزیراعلی نامزد کردیا ہے ۔ وہ سوات سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور گزشتہ صوبائی حکومت میں کھیلوں کے وزیر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام زیر غور تھے۔
محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.