دھاندلی کیخلاف ہر فورم پرآواز اٹھائیں گے ، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم ایوان کےاندراور باہر احتجاج کریں گے، دھاندلی کیخلاف ہر فورم پرآواز اٹھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کاحسن ہے کہ انتخابات ہوتے ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت جماعت ہے،اور آج ہم حلف لیکر آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔
حمزہ شہبازنے کہاکہ عدالت سےنااہل ایک شخص لوگوں کوجہازمیں لیےپھرتاتھا،اور عزت کام سے ملتی ہے اور عزت عوام کےدلوں میں ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےبیٹی کےساتھ جیل جاناقبول کیا،اور ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائےگی،ہم جواں مردی سےاپوزیشن کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.