بھارت کی پاکستان میں مداخلت ڈھکی چھپی نہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجما دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہپوری قوم کویوم آزادی کی مبارکباددیتےہیں،کشمیری عوام نےبھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کےطورپرمنایا۔جبکہ شوپیاں اورسرینگرمیں کشمیریوں نےپاکستانی پرچم لہرایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم جاری ہیں، پاکستان کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پرتشویش ہے،سیدعلی شاہ گیلانی کی نظربندی،حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں۔ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سےمتعلق خبروں پرتشویش ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان عیدالاضحی پرافغانستان میں جنگ بندی کاخیرمقدم کرےگا،پاکستان نےبارہاکہاہےافغان مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے،بھارت کی پاکستان میں مداخلت ڈھکی چھپی نہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوپاکستان میں رنگےہاتھوں گرفتارہوا،پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کےملوث ہونےکایہ بڑاثبوت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان بارڈرکومضبوط بنایاجائےگا،جلدافغان وفدمہاجرین سےمتعلق امورپربات کےلیےدورہ پاکستان کرےگا،پاکستان مسلسل کہہ رہاہےافغانستان میں قیام امن کاراستہ مذاکرات ہی ہیں۔
ترجمان نے اپنی بریفنگ میں سعودی کینیڈا کشیدگی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے اور پاکستان دیامیر،بھاشاڈیم کی تعمیرمیں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا بھی کہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.