آزادکشمیر انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیرمیں عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرمیں عام انتخابات 21 جولائی کوہوں گے جس میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، (ن) لیگ، مسلم کانفرنس اورجماعت اسلامی کے امیدوارمدمقابل ہوں گے۔ آزادکشمیر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے اسی طرح تحریک انصاف بھی آج ہی اپنے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ دے گی۔انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال 17 جون کوہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی پراپیلوں کی سماعت 23 اور 24 جون کوہوگی اور 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان اورحتمی فہرست جاری ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.