تفصیلات کے مطابق روس کے وفاقی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت قزلیارمیں واقع چرچ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص چرچ سے باہر آنے والوں کو نشانہ بنارہا تھا، فائرنگ کے بعد لوگ چرچ کے اندر چھپ گئے جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
واقعے میں پولیس آفیسراورایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہوں نے حملہ آور کا سامنا اوراسے ہلاک کیا۔
روسی حکام کے مطابق حملہ آور مقامی شہری ہے جس کی عمر22 سال ہے اوراس کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب دہشت گرد تنظیم داعش نے چرچ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
