فلسطینی شہری یوم الارض کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینی سرزمین کو اسرائیلی افواج کے قبضے سے چھڑانا اور دوبارہ سے اپنی زمین کو بازیاب کرانا ہے، اس موقع پر30 ہزار فلسطینی باشندے اسرائیلی قبضے کیخلاف سرحد پر جمع ہوئے اور مارچ کیا جس پر غزہ میں اسرائیلی فوج نے معصوم شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مظاہرین کی جانب سے غزہ اور اسرئیل کے سرحدی حصے پر احتجاج کیا جارہا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فسلطینی اپنے حق کی آواز بلند کر رہے ہیں تاہم اسی دوران مظاہرین اور اسرائیلی افواج کے درمیان وقفے وقفے تصادم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سرحد پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک ہنگامی اجلاس میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات میں مدد کریں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے غم میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا اس موقع پر فلسطین کے علاقے غرب اور اردن میں مکمل ہڑتال کی گئ تھی۔
