سعودی عرب: خواتین کی پہلی سائیکل ریس، نئی تاریخ رقم

عالمی یوم صحت کے موقع پر خواتین کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کی طرف راغب کرنے کے لیے جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک خصوصی سائیکل ریس منعقد کی گئی، جس نے سعودی عرب میں‌ کھیلوں کی نئی تاریخ رقم کردی۔
خواتین کی اس سائیکل ریس میں مختلف عمر کی 47 خواتین نے حصہ لے کر ثابت کیا کہ وہ جسمانی سرگرمیوں میں بھی مردوں سے پیچھے نہیں‌ رہنا چاہتیں۔ یہ سلطنت کی طرف سے پرعزم اصلاحات کے سلسلے میں خواتین کے لیے ایک اور اہم قدم ہے۔
بحر احمر کے شہر جدہ میں‌ منعقدہ دس کلو میٹر سائیکل ریس ارویٰ العمودی نے جیتی، پوزیشن لینے والی خواتین کو کپ دیے گئے اور ریس میں‌ حصہ لینے والی خواتین میں‌ میڈلز تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.