سماعت کے دوران عطاءالحق قاسمی کی وکیل عائشہ حامدکی چیف جسٹس سےتلخ کلامی ہو گئی ۔
عائشہ حامد نے کہا کہ میں اٹارنی جنرل نہیں آپ کی مرضی کی بات کروں، مجھےاپنےموکل کےدفاع کاپوراحق ہے ۔جس پر چیف جسٹس نےریماکس دیئے کہ عطاءالحق کوفوری طورپریہاں بلالیں،جس پر عائشہ حامد نے کہاکہ میرےموکل نےایم ڈی لگانےکےلیےوزیراعظم کوخط لکھا۔
چیف جسٹس نے ریماقکس دیئے کہ ایسا خط عطاءالحق قاسمی کولکھناآتاہے،بلائیں ان کوکیا وہ ایساخط لکھواسکتےہیں۔
عطاءالحق قاسمی کی وکیل عائشہ حامدروسٹرم چھوڑکرچلی گئیں اورعدالت نےسابق چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی کوعدالت طلب کرلیا ۔
